ہوم << روزے میں شدید سر درد کا علاج - روبینہ یاسمین

روزے میں شدید سر درد کا علاج - روبینہ یاسمین

آ ج کافی لوگوں نے کمنٹس اور پوسٹس میں بتایا کہ پہلے روزے میں ان کو شدید سر درد ہوا۔ پہلے دو روزوں میں شدید سر درد ماضی میں ، میں بھی بھگت چکی ہوں ۔اتنا شدید درد کہ بعض اوقات وومیٹنگ ہونے کے بعد ہی ریلیف ملتا ہے۔ کبھی روزہ گزر جاتا ہے لیکن روزہ افطار کے بعد شدید سر درد ہوتا ہے۔ ہر رمضان میں پہلے دو روزے میرا یہی حال ہوتا تھا۔ پھر میں نے کچھ چیزیں مینیج کیں۔ جن سے اس مسئلے پر قابو پایا۔

مجھے لگتا تھا کہ میرا سر درد چائے کافی چھوڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ رمضان میں کیفین مکمل چھوڑتی ہوں۔ تو میں نے رمضان سے ایک ہفتہ پہلے کیفین چھوڑنی شروع کی۔ تا کہ جو ایڈ جسٹمنٹ ہونی ہے وہ روزے شروع ہونے سے پہلے ہو جائے۔

نیند پوری کرنی شروع کی۔ سحر میں جلدی اٹھنے اور سحر کے بعد کچن سمیٹنے میں نیند کا وقت کافی کم ہو جاتا ہے۔ میں نے دن میں سو کر نیند پوری کی تا کہ نیند کی کمی سے درد شروع نہ ہو۔ شروع کے دو روزے سلو ریلیز والی بارہ گھنٹے تک موثر رہنے والی پین کلرز سحری میں لیں ۔۔اس سے بھی روزے کا بڑا حصہ ٹھیک گزر جاتا ہے۔ نیند پوری کر لیں تو درد شروع بھی نہیں ہوتا۔

شدید درد میں اپسم سالٹ کا باتھ بھی لے سکتے ہیں ۔یہ مسلز کو ریلیکس کرتا ہے۔ سر اور نتھنوں پر کوئی اچھی کوالٹی کی بام لگائیں اس سے بھی ریلیف ملتا ہے۔ مائگرین کے مریض میگنیشیئم آ کسائیڈ سپلیمنٹ کی مدد سے بھی اپنے مائگرین کو مینیج کرتے ہیں ۔ میگنیشیئم سپلیمنٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔

کیٹو ڈائٹ شروع کرنے والوں کو بھی اکثر روٹی چاول کاربوہائیڈریٹ چھوڑنے کے بعد شروع میں اسی قسم کی علامات ہوتی ہیں اور انہیں کیٹو فلو کہا جاتا ہے۔ جب ہم انرجی کے لئے شوگرز پر انحصار کرنے کی عادت چھوڑتے ہیں تب بھی شدید سر درد ہوتا ہے۔ جب جسم اس کارب کے انحصار سے نکل کر پروٹین کو انرجی کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے تو سارا کیٹو فلو ختم اور جسم چاق وچوبند ہو جاتا ہے ۔زیادہ انرجیٹک ہوتا ہے۔انسان پر سکون رہتا ہے ،موڈ اچھا رہتا ہے۔

یہی کیٹو فلو ہوتا ہے جس کو لوگ کمزوری سمجھ کر دوبارہ شوگر سے بھر پور غذا پر انحصار کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ یہ کمزوری نہیں ہوتی شوگرز کا نشہ چھوٹنے کا سائیڈ ایفیکٹ ہوتا ہے۔ جیسے ہی جسم انرجی کے لئے ذخیرہ شدہ فیٹس کو توڑ کر انرجی کے لئے کیٹون باڈیز کو استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے تو توانائی بہترین ہو جاتی ہے۔ بار بار بھوک نہیں لگتی۔ کریونگ نہیں ہوتیں۔

آ پ کا روزہ کیسا گزرے گا اس کا تعین آ پ کی سحری اور افطار کی غذا کرتی ہے۔ اگر دونوں وقت شوگری کھانوں اور ڈرنکس کی بھرمار ہے تو روزے کے دوران چڑچڑا پن اور تھکاوٹ ہو گی۔ سحر میں انڈے ،کباب ،دہی بغیر چینی ملائے لیں ۔ کوئی دلیہ لینا چاہیں تو بغیر چینی ملائے نٹس اور دار چینی کا پاؤ ڈر ڈال کر کھا لیں۔ سحر اور افطار میں سادہ پانی پئیں یا بغیر چینی ملائے لیموں پانی استعمال کر لیں۔ افطار میں بھی اچھی غذائیت والے کھانے کھائیں ۔ انرجی بھی برقرار رہے گی اور روزے کے دوران بھی طبیعت بحال رہے گی۔ میں اس بار چونکہ شوگرز پر انحصار پہلے ہی ختم کر چکی تھی اس لئے الحمداللہ مجھے سر درد کی شکایت نہیں ہوئی۔

سر درد کے لئے ایک آ زمودہ ٹوٹکہ بھی ہے وہ بھی لکھ دیتی ہوں۔ جیسے ہی لگے کہ شروع ہو رہا ہے اس وقت کر لیں۔ سر درد جب ایک بار شدید ہو جائے تو کچھ کرنے کی ہمت برقرار نہیں رہتی۔

سر درد کے لیے قدرتی علاج !!
تقریبا پانچ منٹ میں آپ کا سردرد دور ہو جائے گا۔

ناک کا بائیں اور دائیں جانب حصہ ہوتا ہے۔ ہم سانس لینے اور خارج کرنے کے لیے دونوں کا استعمال کرتے ہیں۔اصل میں وہ مختلف ہیں۔
آپ فرق محسوس کر سکتے ہیں۔
سر درد کے دوران ، اپنی دائیں ناک بند کرنے کی کوشش کریں اور سانس لینے کے لیے اپنی بائیں ناک کا استعمال کریں۔ تقریبا پانچ منٹ میں آپ کا سردرد دور ہو جائے گا۔
اگر آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو ، اپنی بائیں ناک بند کریں اور اپنی دائیں ناک سے سانس لیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ، آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا دماغ تازہ ہو گیا ہے۔

Comments

Avatar photo

روبینہ یاسمین

روبینہ یاسمین کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں مقیم ہیں۔ تعلیم اور روزگار کا میدان کمپیوٹر سائنس ہے۔ پاکستان کی دو بڑی فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیٹیز کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہیں۔ کمیونٹی بلڈنگ میں ان کا نام جانا پہچانا ہے۔ طالب علوں کے ساتھ گائیڈنس کونسلر کی حیثیت سے رابطے میں رہتی ہیں۔ باشعور افراد کو دانش سے جوڑنے کے لیے مضامین لکھتی ہیں۔ ان کے موضوعات پرسنل ڈیولپمنٹ اور گروتھ، انٹر پرسنل ڈیولپمنٹ، کیریئر ڈیولپمنٹ، سوشل ایشوز اور بھرپور زندگی جینے کی تجاویز ہیں

Click here to post a comment