ہوم << جناب عامر لیاقت صاحب! ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

جناب عامر لیاقت صاحب! ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

عاصم اللہ بخش جناب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین صاحب !
آج آپ نے اپنے روایتی مہمل انداز میں اپنے تئیں ایک اور معرکۃ الآراء کالم لکھ مارا.... اور چھاپنے والوں نے چھاپ بھی دیا.
تاہم آج کا کالم محض ایک فرد کی توہین اور تضحیک نہیں تھا. یہ ایک قوم کی تذلیل تھی جس پر آپ نے اپنے قلم کو رواں کیا. آپ کی اس حرکت کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کیا جا سکتا. آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا.
آپ کو یہ حق کس نے دیا صاحب کہ آپ نمائندگی کے نام پر اس قوم کو بدنام کریں جس کو برصغیر تہذیب اور تمدن کی علامت کے طور پر جانتا آیا ہے؟ جس سے اس ملک کے باسی اس قدر متاثر تھے اور پاکستان بنانے میں اس کی جدوجہد کے اتنے قدردان کہ ان کی زبان کو اس ملک کی قومی زبان بنا دیا. سب کو کہا گیا یہی زبان ہماری زبان ہے. بنگال ناراض ہوا، احتجاج کیا لیکن قائداعظم نے کہا زبان تو اردو ہی ہو گی، حالانکہ خود قائداعظم کو جتنی اردو آتی تھی ہم سب جانتے ہیں. اس کے باوجود آپ جیسے "ہمدردوں" نے "اردو بولنے والے" کی اصطلاح ایک سیاسی نعرہ کے طور جاری فرمائی دریں حالیکہ آج پورا پاکستان اردو بولتا ہے.
یعنی حالی، غالب اور میر کی نمائندگی آپ کریں گے؟ اس قدر حرماں نصیبی ان غریبوں کی؟
عامر صاحب !.
تعصب کے اس ٹھیلے کو ایک طرف رکھیے اور اس قوم پر رحم کیجیے جس کے آپ چیمپئن بنے ہوئے ہیں، تعلیم، تہذیب اور تمدن کے علمبرداروں کے ساتھ یہ ظلم مت کیجیے.
سیاست کرنا ہے تو سیاسی معاملات پر کیجیے. نفرت کو سیاست مت بنائیے.
پنجاب تعصب رکھےگا؟ جس نے اپنی زبان تک بھلا دی اردو کے واسطے کہ ہم مہذب زبان بولیں گے، مہذب زبان پڑھیں گے، وہ متعصب ہوں گے؟
سندھ والے متعصب ہوں گے جنھوں نے اپنی دھرتی خالی کر دی اپنے بھائیوں کے لیے؟
آپ کا کیس بہت کمزور ہے. اس کو اسی طرح لڑنے کی کوشش کریں گے تو ہار جائیں گے. یہ 1986ء نہیں 2016ء ہے. اگر اردو بولنا ہی معیار ہے تو پھر اطلاع ہو کہ آپ کی "قوم" 20 کروڑ کی تعداد میں بستی ہے اس ملک میں. اس کو ساتھ ملا کر اپنی آواز کو توانا اور قوی کریں. یہ وہی ہیں جو آپ کے پروگرامز کو ان کے معیار سے قطع نظر دیکھتے اور کامیاب بناتے ہیں.
اپنی چھوٹی سی سیاست کے لیے اس گروہ کی تحقیر مت کیجیے جس کا "نمائندہ" بننے کا آپ کو ان دنوں اچانک سے شوق چرایا ہے. ان کو باقی ہموطنوں کے سامنے صف آراء مت دکھائیے. آپ کی مہربانی !

Comments

Click here to post a comment

  • MQM ki taraf se next governorship k lalach ne isy andha kr diya he...
    aik sahb ne FB py in k "keeray" wale colom k hawale se apni na-pasandeedgi ka izhar krty howe likha k un ki sharsfat ijazat nhn deti k WO aisi ghaleez guftgu logo'n k parhnay ka mujab baney..
    jb me ne WO colom parha to andaza huwa un sahab ki bat me zra b mubalgha na that q k us colom ko parhty huwe b ek muhazzab shakhs sharam se pani pani ho jaye...

  • آپ نے بالکل درست لکھا ہے ... یہ گھٹیا لوگ اردو کے نمائندے نہیں بلکہ اردو کے نمائندے پروفیسر غفور احمد شاہ احمد نورانی ،ڈاکٹر عبدالقدیر وغیرہ ہیں ۔۔۔