ہوم << ترکی میں ناکام بغاوت، مغربی میڈیا میں صف ماتم - طارق حبیب

ترکی میں ناکام بغاوت، مغربی میڈیا میں صف ماتم - طارق حبیب

Media News concept

13307310_10210170202560237_4459582383483183593_nترکی میں فوجی بغاوت کے آغاز پر خوشیوں کے شادیانے بجانے والے مغربی میڈیا پر اس وقت صف ماتم بچھی ہوئی ہے
۔
جیسے ہی فوجی بغاوت شروع ہوئی تو مغربی میڈیا کی باچھیں پھٹی جارہی تھیں. فاکس نیوز کے نیوز اینکر نے اقوام متحدہ کے لیے امریکی سابق سفیرجان بولٹن سے سوال کیا کہ فوجی بغاوت کے کیا اثرات ہوں گے تو موصوف نے اس بغاوت کے فوائد گنوائے اور کہا کہ اگر بغاوت ناکام ہوگئی تو بہت خون ریزی ہوگی. فاکس نیوز کو بغاوت کی کامیابی کا اتنا یقین تھا کہ امریکی و ترکی کی فوج کے درمیان "مثالی تعاون" پر ایک ڈیبیٹ بھی کرادی. فاکس نیوز کے فوجی ماہر چیک نیش نے تبصرے میں ترک فوج کی مہارت کو بیان کرتے ہوئے زمین آسمان ایک کردیے.
۔
اس موقع پر سی این این، بی بی سی، اسکائی نیوز ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے چکر میں تھے. ترک باغی فوجیوں کی ہمت بڑھائی جارہی تھی. ترک صدر ادرگان کو دہشت گردوں کا ہمدرد و مددگار ثابت کیا جارہا تھا. اسکائی نیوز کا رپورٹر کہتا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم کو دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی پالیسی پر ردعمل کا سامنا ہے اور امید ہے کہ فوجی اس حکومت کو نکال باہر کریں گے.
۔
جان کیری کو بھی امید تھی کہ فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں امن استحکام کا تسلسل ہوگا.
۔
پھر منظر بدلتا ہے ۔۔۔ سڑکوں پر عوام کا ہجوم ۔۔۔ مغربی میڈیا کی امیدوں کا مرکز ۔۔۔ فوجی بغاوت ناکام ہونا شروع ہوئی ۔۔۔ ترک عوام نے تاریخ رقم کی ۔۔۔ فضا یااللہ بسم اللہ ، اللہ اکبر کی صدائوں سے گونجنے لگی ۔۔۔ دیوانوں نے ایسی تاریخ رقم کی جس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے ۔۔۔ فوجی بغاوت کی ناکامی کے آثار نظر آئے تو مغربی میڈیا کے اینکرز کی باچھیں اپنی جگہ واپس آتے آتے مزید سکڑ گئیں جبکہ ترک عوام کی مزاحمت دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔۔۔ امریکہ بھی پہلے بیان کے بعد پلٹی مار کر ترک جمہوری حکومت کے ساتھ ہوگیا ۔۔۔ پھر سارا دن ترکی کی جمہوری حکومت کو مبارکباد دیتے گزرا
۔
بظاہر تو بغض نکالنے کا ذریعہ نہ رہا ۔۔۔ مگر ۔۔۔ پھر جب باغی ترک فوجی پناہ کے لیے اپنے آقائوں کے پاس پہنچنا شروع ہوئے تو ۔۔۔ پھر مغربی میڈیا کی "انسانی حقوق" کی رگ پھڑکی ۔۔۔ اور سینکڑوں عام شہریوں کو شہید کرنے والے ان باغی فوجیوں کو مظلوم ظاہر کرنا شروع کردیا ۔۔۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہوکر ترکی سے یونان پہنچنے والے بغاوت کے ذمہ دار 8 فوجی افسران کے حقوق یاد آگئے ۔۔۔ ترک عوام کی جانب سے فوجیوں کو جوتے، بیلٹ یا تھپڑ مارنا اسی میڈیا کے نزدیک عوام پر فائرنگ ، ٹینک چڑھانے اور شیلنگ کرنے سے زیادہ بڑا گناہ ٹھہرا ۔۔۔ مفرور فوجی افسران کی مظلومیت کا رونا رویا ہی جارہا تھا کہ اچانک وہی آواز گونجی جس سے اب ۔۔۔ باغیوں اور ان کے آقائوں کی گھگھی بندھ جاتی ہے ۔۔۔ طیب اردگان نے کہا کہ
یونان فوری طور پر بغاوت کے ذمہ داران 8 فوجی افسران کو ہمارے حوالے کرے. یہ ترکی کے مجرم ہیں.
۔
اس وقت سے اب تک مغربی میڈیا پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے

Comments

Click here to post a comment