Tag: چیئرمین عمران خان

  • اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، عمران خان

    اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ ہماری حکومت جمہوری نہیں بلکہ کرمنل ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے، سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟توشہ خان کے معاملے پر انہوں ںے حکومت کو تحقیقات کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کی طرف جائیں گے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ہے، لانگ مارچ کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آ رہے ہیں، پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا لیکن اب ہمیں اندازہ ہے، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں ںے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ سے مل کر حلقہ بندی کی، چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سیاسی انجینئیرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے، چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوکر ڈر ہے ایسا کچھ نہ کردوں کہ مجھے جیل بھیج دے۔

    عمران خان نے سندھ میں سب سے بڑے انقلاب کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران اندرون سندھ میں سب بڑا انقلاب آئے گا، سکھر گیا تو لوگوں کے ردعمل سے لگا جیسے کشمیر آزاد ہو رہا ہو، اندرون سندھ پیپلز پارٹی اب کامیاب نہیں ہوسکتی، سندھ کا سیلاب پیپلز پارٹی کو بہا کر لے گیا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ٹی وی دیکھ رہا تھا نہ ہی موبائل کیوں کہ کرکٹ دور کی تربیت ہے کہ میچ ہارنے کے بعد ٹی وی دیکھو نہ اخبار پڑھو لیکن بشریٰ بی بی نے مجھے اپنے موبائل پر دکھایا کہ کتنی عوام سڑکوں پر ہے، ٹی وی پر بلیک آؤٹ تھا، سوشل میڈیا پر عوام دیکھ کر حیران رہ گیا۔

  • عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان، وکلا سے بھی نکلنے کی اپیل

    عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان، وکلا سے بھی نکلنے کی اپیل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آپ کو دھمکیاں دے اُسے واپس دھمکی دے کر بتاؤ کہ آئین نے مجھے آزادی اظہار رائے کا حق دیا ہے۔

    لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وکیلوں سے کہا کہ آپ کو اس ملک میں قانون اور حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا ہے، مجھے اپنے ملک کے لیے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب میں لانگ مارچ کی کال دوں گا تو قوم کے ساتھ آپ وکلا کو بھی نکلنا ہوگا، ہم مل کر اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے اور پاکستان کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتا ہے، جب سے بیرونی سازش کر کے یہ اقتدار میں آئے ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، ہم ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاکر اپنی نوجوان نسل کو پیغام دے رہے ہیں کہ بڑا ڈاکا مارو کیونکہ یہاں چھوٹا چور پکڑا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے نیب کے کرپشن کیسز ختم کروادیے، ایجنسیاں جن کا کام قانون کی حکمرانی کروانا ہے وہی قانون توڑ رہی ہیں، اس ملک میں طاقتور سب کرسکتا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں پھر بیرون ملک سے پیسے آتا ہے اور اپنے ملک کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے یہ پاکستان کو سری لنکا کی طرف لے کر جارہے ہیں، پچاس سال تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، ملک ایک بڑی سوشل ان رسک کی طرف جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم اس پاکستان کو دلدل سے نکالیں گے تو ملک میں قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، جب تک قانون کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا معیشت درست نہیں ہوگی ، امیر اور غریب ملکوں میں قانون کی حکمرانی کا فرق ہے، غریب ممالک میں قانون تو ہے مگر انصاف نہیں جبکہ امیر ممالک میں قانون کی ہی حکمرانی ہے، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوتا ہے۔

  • دہشت گردی کا مقدمہ ،عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

    دہشت گردی کا مقدمہ ،عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست میں موقف دیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔ دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے تین اعتراض بھی عائد کر دیے ہیں۔

    ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروایا، انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے؟ دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

  • ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

    ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوایا جائے اور ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے۔

    قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج بتایا جارہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور یہ محب وطن ہیں، فوج اور ہمارے درمیان لڑائی کی سازش کرنے والے وہ ہی ہیں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مفادات ملک سے باہر ہیں، یہ آج ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم غدار ہیں، آپ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج کے خلاف کھڑا کردیں تو اس سے زیادہ خطرناک بات کوئی نہیں ہوسکتی۔ بھارت کو بڑی تکلیف تھی کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں اور نئی دہلی نے ہمیں بدنام کرنے کے لیے ڈس انفولیب قائم کی لیکن ہمارے سوشل میدیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر بیرونی سازش سے میری حکومت گرائی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی، ایسی خوشیاں منائی گئیں جیسے کوئی بھارت سے پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے.

    کرپٹ پارٹیاں کبھی فنڈ ریزنگ نیہں کرسکتیں، ضمنی الیکشن میں انہوں نے بھرپور دھاندلی کی پھر بھی ان کے تمام منصوبے فیل ہوگئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری تفصیلات الیکشن کمیشن میں دی ہیں لیکن پھر بھی نزلہ ہم پر گررہا ہے، لوگوں نے ہمیں پیسے دیے ہمارے پاس آڈٹ بک موجود ہے۔