گھوڑے کے کوڑے جتنی زمیں اور مسجدِ اقصیٰ - حافظ یوسف سراج

گذشتہ کالم میں پیش گئی 8 آیات نے بتایا، مسجد اقصیٰ سیاسی نہیں مذہبی مسئلہ ہے ، آج رسولِ اطہرؐ سے بھی یہ مسئلہ جان لیجئے ، مستدرک حاکم میں ہے۔ سیدنا ابو ذر غفاری ؓ فرماتے ہیں ، ہم یہ تذکرہ کر رہے تھے کہ آیا مسجدِ نبوی افضل ہے یا مسجدِ اقصیٰ؟ سرکار نے فرمایا ، میری مسجد میں نماز ادا کرنا ، مسجدِ...