ہمارے گھر سے نشیب میں اتر کر ندی کے کنارے چیڑ کا ایک تناور درخت تھا۔ اسکی شباہت ، اس کے قدیم تنے اور اسکی گھناوٹ سے یہی معلوم ہوتا تھا کہ یہ درخت زیادہ نہیں تو کم از کم سو سال پرانا ہے۔ نایاب نے بتایا کہ یہ جنگلی درخت ہے۔ میں نے اس بات میں نایاب سے کبھی اتفاق نہیں کیا۔ جتنے بھی چیڑ کےجنگلی درخت...