ہوم << افسانہ: ایثار - فرح ناز

افسانہ: ایثار - فرح ناز

آج جب وہ تراویح کی نماز پڑھنے کے بعد، چھت پر آئی، تھوڑی دیر ٹھنڈی ہوا میں چہل قدمی کروں،اور ذکر الہیٰ میں مشغول ہوجاو، ہلکی ہلکی سرد ہوا چل رہی تھی، وہ رات کی رانی کی خوشبو میں کھوئی ہوئی تھی۔
اچانک برابر والے گھر سے آتی معصوم آواز پر ٹھٹھک کر رک گئی، ایک بچی نہایت دل سوز آواز میں اپنی والدہ سے مخاطب تھی،
'' امی جان! کیا آج بھی ہم کھانا نہیں کھائیں گے، مجھے بہت تیز بھوک لگی ہے، صبح سے پانی پی پی کر پیٹ میں درد ہوگیاہے."
بیٹا اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، وہ ضرور ہمارے لیے کھانا بھیج دیں گے، وہ(اللہ تعالیٰ)کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سلاتے۔

ماں بیٹی کی یہ گفتگو سن کر (کشف) اس کے پاؤں رک گئے، اور وہ سوچنے لگی،
"ابھی کچھ دیر پہلے ہم نے افطاری کی دسترخوان انواع و اقسام کی نعمتوں سے لدا ہوا تھا، ہم نے کھایا کم ،اور بچایا زیادہ، اب وہ کھانا باسی ہوجانے کے بعد" ڈسٹ بن" کی نظر کیا جائے گا۔
کیا ہمارا دین اسلام ہمیں ایثار کا سبق نہیں دیتا؟
کیا قیامت کے دن ہم سے پوچھا نہیں جاۓ گا ہم تو پیٹ بھر کر سوتےہیں، اور ہمارے پڑوسی بھوکےہوں، ان کے پاس افطاری کا سامان بھی نہ ہو۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑوسی کے ساتھ اچھے سلوک کے بارے میں بار بار ذکر فرماتے، صحابہ کرام کو اندیشہ ہوتا کہ شاید آپ پڑوسیوں کو وراثت میں حصہ دار نہ ٹھہرادیں.
مدرسہ میں پڑھتی باتیں، اس کے دل ودماغ میں گونجنے لگیں۔ ہمارا دین اسلام تو ہمیں ایثار کا سبق دیتا ہے،اور اچھے سلوک کا۔

وہ فوراً نیچے آئی، جلدی سے کیچن میں گئی،ایک ٹرے میں کھانے پینے کا سامان وافر مقدار میں ڈالا،اور گھر سے باہر گئی، برابر والوں کا دروازہ بجاتے وہ بہت پرجوش تھی،
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آنٹی جی امی نے یہ کھانا بھیجوایاہے، معذرت گیس نہیں تھا، اس لیے کھانا بنانے میں دیر ہوگئی، (وہ بہانہ بناتے ہوۓ بولنے لگی)
بیٹا! اندر آجاؤ!
(کشف )اندر کی جانب بڑھنے لگی۔
اتنے میں ایک معصوم آواز آئی۔
امی جان! امی جان!
کیا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے کھانا بھیج دیاہے؟
بیٹا! خاموش ہو جاؤ، مہمان آۓ ہیں۔
وہ اپنی بچی کو ڈانٹ کر بولیں۔

اچھا آنٹی! میں چلتی ہوئی، واپس گھر کی طرف آتے ہوۓ، وہ نہایت سر شار تھی، آج اس نے جان لیاتھاکہ ایثار کیاہے؟

اپنے مال میں سے کسی غریب کی مدد کرنا ایثار ہے۔
بھوکے کو کھانا کھلانا ایثار ہے۔
پڑوسیوں کی مدد کرنا ایثار ہے۔
اب وہ اپنے دل میں پکا عہد کرتے ہوۓ بولی، ان شاءاللہ اب میں روزانہ مغرب سے پہلے ایسے گھروں میں افطاری بھیجوایا کروں گی، جہاں معصوم بچے بھوک کی شدت سے بلبلا رہے ہوں۔

Comments

Avatar photo

فرح ناز

فرح ناز عالمہ اور افسانہ نگار ہیں۔ قرآن پڑھنا پڑھانا مشغلہ ہے۔ متعدد کورسز کیے ہیں۔ ختم نبوت کورس کی معلمہ ہیں۔ دین اسلام کی اشاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ابلاغ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Click here to post a comment