یہ ایک کاروباری سوچ اور اس کی عملی صورت ہے جس میں باغبانی کے ذریعے نہ صرف اپنا شوق پورا کیا جاتا ہے بلکہ اسے منافع بخش کاروبار میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا فیلڈ ہے جہاں لوگ باغبانی کی مہارتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مختلف مصنوعات اور خدمات پیش کرتے ہیں
گارڈننگ اینٹرپنیورشپ کی اقسام:
1. پودوں کی بڑی نرسری:
مختلف قسم کے پودے، پھول، جڑی بوٹیاں اور گارڈننگ سے متعلقہ سامان فروخت کر کے بہترین روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے۔ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ مل کر یہ کام کر سکتی ہیں۔
2. لینڈ اسکیپنگ سروسز:
گھروں، دفاتر، اور پارکس کے لیے خوبصورت باغات اور زمین کی تزئین و آرائش کرنا۔ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور فطرت سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے یہ بڑا کارآمد شعبہ ہے۔qps
3. آرگینک فارمنگ:
قدرتی طریقوں سے کیمیائی کھادوں اور زہریلے اسپرے کے بغیر گھروں یا کھیتوں میں سبزیاں، پھل اور جڑی بوٹیاں اگانا اور ان کو اپنی کمیونٹی، محلے یا کالونی یا مخصوص مقامات پر بیج کر اچھا خاصا منافع کمانا۔
4. گارڈن ڈیزائننگ:
انڈور اور آؤٹ ڈور باغیچوں اور باغات کو جدید نمونوں میں تخلیق کر کے، خوب صورت شکل دے کر، گھر والوں کو من پسند لوکیشن دے کر، خوش کرنے کے بعد آپ ان سے اپنی مرضی کے روپے بھی لے سکتے ہیں۔qps
5. ہوم گارڈن کٹس:
گھریلو باغبانی کے لیے مختلف کٹس فراہم کرنا، جیسے بیج، پنیریاں، کھاد، گارڈننگ ٹولز، اور راہنمائی کے ساتھ ہر طرح کے گارڈننگ میٹریل آن لائن یا آن سائٹ فروخت کرکے ایکسٹرا انکم جنریٹ کی جا سکتی ہے۔
6. ایجوکیشن اور ورکشاپس: Mentorship
لوگوں کو باغبانی سکھانے کے لیے تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد۔ الحمدللہ اس سلسلے میں Desi Gardening قاسم سرویا گروپ پہلے ہی سب کو مفت خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ کچن گارڈننگ کو زیادہ سے زیادہ لوگ اختیار کریں۔
7۔ پولی فارمنگ:
اس کو ٹنل فارمنگ بھی کہتے ہیں۔ اگر کچھ سرمایہ کاری آپ کے پاس موجود ہے تو بہتر راہنمائی حاصل کر کے، آف سیزن سبزیاں اگا کر، مارکیٹ میں بیج کر ایک سال کے اندر اندر ٹھیک ٹھاک پرافٹ کے ساتھ اپنا لگایا ہوا سرمایہ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔ لیکن شروع میں کم رقبے (ایک دو کنال) سے شروع کریں۔qps
8۔ تجربہ کار مالی:
بڑے شہروں میں مالی عموماً ناتجربہ کار اور لکیر کے فقیر ہوتے ہیں، اس شعبے میں ماہر افراد آئیں گے تو شہروں میں بہترین گارڈننگ کو فروغ ملے گا اور بہت اچھے روزگار کے مواقع بھی با آسانی مل سکتے ہیں۔
9۔ گھریلو نرسری:
کم سرمائے سے اپنے گھر کے صحن میں یا چھت پر ایک نرسری بنا کر اور پودے بیچ کر روزمرہ اخراجات پورے کیے جا سکتے ہیں۔
10۔ شجر کاری مہم:
خود یا کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر کم از کم سال میں دو بار یا جب ڈیمانڈ ہو مختلف مقامات پر پودے لگائیں۔ اس کے لیے کئی ڈونرز آپ کو رقم فراہم کر دیں گے لیکن کام پوری دیانتداری سے ہونا چاہے۔
فوائد:
کم ابتدائی سرمایہ کاری۔
ماحول دوست کاروبار۔
بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ، خاص طور پر شہری علاقوں میں۔
تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع۔
سائیڈ بزنس۔
شروع کرنے کے اقدامات:
1. مقامی مارکیٹ اور ٹرینڈز کو سمجھیں اور مکمل تحقیق کریں۔qps
2. باغبانی اور کاروباری حکمت عملیوں میں مہارت حاصل کریں۔
3. کاروباری منصوبہ تیار کریں جس میں اہداف، مارکیٹ پلان اور سرمایہ کاری شامل ہو۔
4. سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی خدمات اور مصنوعات کو پروموٹ کریں، مارکیٹنگ کریں۔
5. باغبانی کے ماہرین اور مقامی کاروباری اداروں سے رابطہ اور نیٹ ورکنگ بڑھائیں۔qps
گارڈننگ اینٹرپنیورشپ آپ کے شوق کو ایک منافع بخش اور ماحول دوست کاروبار میں بدلنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید راہنمائی کے کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔
رب سوہنا برکتیں اور وسعتیں عطا فرمائے۔
تبصرہ لکھیے