ہوم << اعلی حضرت عمران خان قوم کی رہنمائی فرمائیں - راجہ کاشف علی خان

اعلی حضرت عمران خان قوم کی رہنمائی فرمائیں - راجہ کاشف علی خان

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کہیں پر دو بھائی ہوا کرتے تھے، ایک تھا بھگوان کا بھگت۔ وہ بھگوان کی بڑی عزت تکریم کرنے والا، پوجنے والا، ناریل چڑھانے والا تھا۔ دوسرا سن آف سوائل تھا، صبح اٹھ کر دو جوتے بھگوان کو مارکر نکل جاتا تھا، شام کو واپس آ کر دوبارہ یہی عمل دہراتا تھا۔ ایک دن اچھے والے بھائی کے خواب میں بھگوان آگئے، بہت ناراض دکھائی دیے، بھائی کو خبردار کیا کہ تیرے بھائی نے اگر مجھے جوتے مارنا بند نہ کیا تو میں تیری جان لے لوں گا۔ اچھے والا بھائی بہت سٹپٹایا کہ بھگوان میں تو آپ کی بہت عزت کرتا ہوں، میرا کیا قصور؟ آپ نے اگر کاروائی کرنی ہے تو اس کے خلاف کریں جو آپ کو جوتے مارتا ہے۔ تو بھگوان بے چارگی سے بولا، اس کے خلاف میں کیا کروں؟ وہ تو مجھے مانتا ہی نہیں۔ اب کیا کیا جائے؟
کرپشن ملک سے ختم کرنی ہے، تاکہ کوئی ملک کا پیسہ لوٹ نہ سکے۔
ملک کی دولت لوٹ کھانے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
الیکشن اصلاحات کرنی ہیں، تاکہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہ کرسکے۔
عدالتیں سستا انصاف مہیا کریں، تاکہ غریب آدمی دھکے نہ کھائے۔
وغیرہ وغیرہ۔
کون ہے جو ان مطالبات سے انکار کرنے کی جرات کرسکتا ہے؟
ان تمام مطالبات کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوگی؟ شاید!
یہ قانون سازی کہاں ہوگی؟
پارلیمنٹ میں؟ شاید!
لیکن!
جب کوئی پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، نیب، اور دیگر اداروں کو تسلیم ہی نہ کرے تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟
انقلاب لایا جائے؟ خونی انقلاب، جس میں تمام کرپٹ لوگوں کے سر قلم کردیے جائیں۔
یا
کرپشن کے خاتمے کے لیے، احتساب کے لیے، الیکشن اصلاحات کے لیے اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے،
کوئی ایجنڈا پیش کیا جائے؟
کوئی پروگرام بتایا جائے؟
اس نظام کو تبدیل ہونا چاہیے؟
اس کرپٹ نظام کو ختم ہونا چاہیے؟
اس کرپٹ نظام کے خاتمے کے بعد،
یعنی جب یہ کرپٹ نظام ختم کردیا جائے گا تو،
آئین پاکستان ختم ہوجائےگا؟
پارلیمنٹ نہیں رہے گی؟
عدلیہ نہیں رہے گی؟
الیکشن کمیشن نہیں رہےگا؟
جب تمام ادارے ختم ہوجائیں گے تو کس پیمانے کے تحت ”نیا پاکستان“ بنے گا؟
کچھ تو بتاؤ؟
ہاں آپ نے اعلان کردیا کہ محرم الحرام کے بعد اسلام آباد بند کردیا جائے گا۔
اسلام آباد بند ہونے کے بعد،
حکومت چلی جائے گی؟ شاید!
پھر آپ کس قانون کے تحت اصلاحات فرمائیں گے؟ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے؟
آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن، کڑے احتساب کے لیے،
کوئی تو لائحہ عمل ہوگا،
اعلیٰ حضرت جناب عمران خان صاحب!
قوم کی رہنمائی فرمائیں کہ
عدل جہانگیری کیسے نافذ ہوگا؟

Comments

Click here to post a comment