ہوم << بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کا شخصی خاکہ - سنگین زادران

بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کا شخصی خاکہ - سنگین زادران

اچھا آپ میں سے کسی نے غور کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک پرانا سا اضافی بیلٹ سینے کے اردگرد بھی ڈال رکھا ہوتا ہے۔ اس کی ایک منطقی وجہ ہے۔
ایسا بیلٹ گدھا گاڑی کے آگے جوتے جانے والے گدھے کو سینہ بند کے طور پہ ڈالتے ہیں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ فارغ وقت میں مودی اپنے آرمی چیف کو گدھے کی جگہ چھکڑے میں جوتتے ہیں۔ آپ بھارتی آرمی چیف کی صحت دیکھ لیں میری بات کا یقین آ جائے گا۔ مودی ایک ظالم شخص ہیں جو اپنے آرمی چیف کو کھانے کےلیے بھی کچھ نہیں دیتے اور بھارتی آرمی چیف کی صحت بھارت کے معیار کی طرح دن بدن گرتی چلی جا رہی ہے۔
اگر آپ کو لگے کہ ان باتوں میں سے کوئی بھی درست نہیں تو پھر چرس پی پی کر بھارتی آرمی چیف کے پھیپھڑے ختم ہو چکے ہیں اور وہ دنیا کے واحد آرمی چیف ہیں جو دمے کا مریض ہونے کے باوجود اتنی بڑی آرمی چلا رہے ہیں۔ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ ہمارا مودی کو مشورہ ہے کہ پاکستان سے جنگ سے پہلے اپنے سکڑو آرمی چیف کا کسی اچھی ڈاکٹر سے معائنہ کروائے۔ یہ بھارت کی قومی سلامتی کےلئے انتہائی ضروری ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بھارتی آرمی چیف کا مرض شدت اختیار کر جائے اور جنگ کے دوران سیٹی بجانے سے قبل اس کا سانس پھول جائے اور مودی میدان جنگ میں کھڑے آرمی چیف کا سینہ مل رہے ہوں۔
بھلے وقتوں اور دمے کے مرض سے پہلے کی بات ہے۔ بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ کی صحت اچھی ہوا کرتی تھی۔ آپ بھارتی فلموں میں ھیرو کے پیچھے ناچا کرتے تھے
آپ نے پان والے اور سنتری جی کا کردار بھی کئی فلموں میں بخوبی نبھایا۔ یہی وجہ ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے سے آپ اب بھی سنتری دکھائی دیتے ہیں۔
غور سے دیکھیں تو آپ کے اوپر والے ہونٹ پر دائیں جانب ایک زخم کا کٹ ہے جو 1965 یا شائد 1971 کی جنگ میں کسی محاز سے سرپٹ بھاگتے ہوئے منہ کے بل گرنے کی وجہ سے لگا۔ آپ نے زخم کے نشان کو مونچھوں میں چھپا رکھا ہے۔ (بحوالہ: گوگل پہ فوٹو نکال کے تسلی کر لیں۔) چائنہ بھارت جنگ کے دوران آپ کے منہ پہ کسی خرانٹ چینی فوجی نے گھونسا جڑ دیا تھا جس کے بعد آپ کے جبڑے ہمیشہ کےلیے ڈھیلے ہو گئے۔
اب آپ اپنے ڈھیلے جبڑوں کو اپنی ٹوپی کی رسیوں سے سنبھال کے رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پٹی کی جگہ ہر وقت ان کے منہ پر اپنی ھیٹ کی رسیاں دکھائی دیتی ہیں۔
مودی جی کو چاہیے کہ اپنے آرمی چیف کے سینہ بند کے ساتھ ایک عدد سیٹی لٹکا دیں اس سے وہ ایک اچھے ٹریفک وارڈن نظر آئیں گے۔ یا پھر اسی سینہ بند کے اوپر اگر مودی اپنے آرمی چیف کے منہ میں خوبصورت چمڑے کی لگامیں ڈال دے تو ان کا آرمی چیف اعلی نسل کا ایرانی گدھا دکھائی دے گا۔ خیر لگاموں کی کمی تو انڈین آرمی چیف اپنی ٹوپی کی سٹرپس سے پوری کر لیتے ہیں بس مودی جی ان کےلیے جلد از جلد ایک اچھے ڈاکٹر اور اچھی سیٹی کا بندو بست کریں۔