خدا خدا کر کے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی اب سوشل میڈیا پر باقاعدہ کئمپین کے ذریعے اسرائیل مصنوعات کے بائیکاٹ کے نام پر پی ایس ایل کے خلاف مہم جاری ہے.
بھائی لیگ پاکستان کی ہے اس سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں روشن ہو گا مگر آپ لوگوں کے رویے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں نہیں جی نہیں ہم نے اس کا بائیکاٹ کرنا ہے .
آپ اس لیگ کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں اپنا احتجاج پھر امن طریقے سے ریکارڈ کروا سکتے ہیں.
فلسطین کے پلے کارڈز اسٹیڈیم میں لے جائیں.
آپ غزہ کے کم سن شہید بچوں کی تصاویر اسٹڈیم میں لہرائیں.
آپ جنگ بندی اور اسرائیلی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے شرٹ وغیرہ پہنیں.
اگر فلسطین کا جھنڈا لے جانے کی اسٹیڈیم میں اجازت ہے تو وہ لے کر جائیں.
میچ پوری دنیا میں لائیو جا رہا، اس سے آپ کا پر امن احتجاج پوری دنیا میں ایک مہذب انداز میں پہنچے گا.
ہم پاکستانی عوام کو یہ ڈھنگ ابھی تک نہیں آیا، گلوبلائزیشن دور میں جیا کیسے جاتا ہے .
ہمارے مثال اس فرد کی سی ہے جو گھر سے باہر آفس ہو یا دوستوں کی محفل ہر جگہ ذلیل ہوتا مگر گھر آکر اپنی بیوی پر تشدد کر کے ایک عزت دار شوہر ہونے کا ثبوت دیتا ہے .
پی ایس ایل پاکستان کا ہے آپ کی اس بے تکی مہم سے ا س ر ایلی د ش ت گ ردی پر تو کچھ اثر نہیں ہونا البتہ پاکستان کی رہی سہی کرکٹ کا جنازہ دھوم دھام سے نکل جانا ہے .
تبصرہ لکھیے