اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی منظورسے حکومت میں نہیں آنا چاہتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس احمقانہ تھی۔
سچ کے نام پر کی جانے والی پریس کانفرنس میں جھوٹ اور آدھا سچ بولا گیا اور انہیں سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا ایک ہی مقصد آزادانہ اورمنصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جسے عوام منتخب کریں۔ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن سے آئے آکشن سے نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو حکومت آئی ہے اس نے پیسے خرچ کر کے، ہارس ٹریڈنگ کرکے اورلوگوں کے ضمیر خرید کر پچھلی حکومت گرائی ہے۔ان کا ایک نکاتی ایجنڈا اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانا تھا۔ ان کے اوپر تقریبا 11 ارب روپے کے کیسز ہیں۔
تبصرہ لکھیے