ہوم << عینک کی محتاجی سے ایک کاروباری آئیڈیا تک کا سفر-فیاض قرطبی

عینک کی محتاجی سے ایک کاروباری آئیڈیا تک کا سفر-فیاض قرطبی

گزشتہ روز اپنے ایک دوست سے ملاقات کے دوران اسلام آباد کی ایک مشہور کمپنی کے قیام کی روداد سننے کا موقع ملا
فارمیسی کی ایک کمپنی D Watson ہے جو پنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوبئی اور استنبول میں اپنی فرنچائز دوکانوں کی وجہ سے خاصی مشہور ہے
اسکے مالک پانچ دہائی قبل اسلام آباد آئے تو انکی بینائی بالکل کم ہوگئی تو ایک ماہر چشم کے پاس چکر لگائے جس نے انکو کئی بار عینک بدلنے کا نسخہ لکھ کر دیا ۔
ڈاکٹر کے کلینک کے قریب کوئی ایسی دوکان موجود نہی تھی ان کو اپنی عینک بنوانے کےلئے کئی کلو میٹر دور سفر کرنا کرنا پڑتا تھا ۔
ان کو اپنی اس تگ و دو کےدوران یہ خیال ذہن میں آیا کہ میری طرح سینکڑوں دیگر مریض بھی عینک کی خریداری کےلئے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں کیوں نہ اس کلینک کے سامنے عینک کی چھوٹی سی دوکان بنالی جائے یوں انکے کاروباری سفر کا آغاز ہوا
اپنی آنکھوں کے علاج کےلئے ڈاکٹر کے مشورہ پر جرمنی گئے جہاں D Watson نامی ماہرآشوب چشم سے کامیاب آپریشن کروایا اور اسکے ساتھ انہوں نے ڈاکٹر سے انکے نام کو اپنی دوکان کےلئے استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرلی
یوں ایک چھوٹی سی دوکان سے عینک سے اس کاروبار کا آغاز ہوا جس میں بعد ازاں آنکھوں کی دوائیوں کا اضافہ کیا گیا اور پھر رفتہ رفتہ اسے مکمل فارمیسی کی شکل دے دی گئی
آج اس نام سے درجنوں فرنچائزز پاکستان بھر میں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہیں
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ
کاروبار کا آغاز ہمیشہ چھوٹے پیمانے پر ہوتا ہے
لوگوں کی مشکلات اور ضروریات پر نظر رکھیے انکا حل کرنا ایک کاروبار کا آغاز بن سکتا ہے
مستقل مزاجی کاروبار میں بڑھوتی اور اضافے کے باعث بنتی ہے