ہوم << فیس بک سے آمدن کا نیا فیچر-فیاض قرطبی

فیس بک سے آمدن کا نیا فیچر-فیاض قرطبی

فیس بک Facebook جس کا کاروباری نام گزشتہ چند ماہ سے تبدیل ہوکر Meta ہوچکا ہے نے اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کےلئے ایک نیا فیچر شروع کیا ہے
درحقیقت یہ فیچر اپنے مدمقابل چائینیز کمپنی ٹک ٹاک TikTok کا توڑ کرنے کےلئے شروع کیا گیا تھا جسے ریل Reels کہا جاتا ہے
جس میں چھوٹے ویڈیو کلپ فیس بک کے ڈیش بورڈ سے ایڈٹ کرکے اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی گئی تھی
یہ کلپ آپ کے فرینڈرز فالورز کو از خود انکی وال پر دیکھائی دیتے ہیں جس سے ان کے ویوز آپ کی پروفائل کی بانسبت زیادہ ہوتے ہیں
ان کلپس کو یوٹیوب کی طرح موناٹائز Monetize کرنے کا آپشن پہلے صرف امریکہ میں دیا گیا تھا جسے اب دیگر ممالک کےلئے بھی شروع کردیا گیا ہے
یعنی آپ کی بنائی گئی ویڈیوز کو جتنے زیادہ لوگ دیکھیں گے اس کے عوض اس ویڈیو کو بنانے والے کو معاوضہ ادا کیا جائے گا
اس سہولت کو پروفیشنل پروفائل موڈ کا نام دیا گیا ہے
ابھی یہ سہولت ہر فرد کو میسر نہی صرف ان افراد کےلئے ہے جن کو فیس بک از خود دعوت دے گا یعنی انوائٹ کرے گا
یعنی اگر آپ کی ریل کی ویڈیوز پر بڑی تعداد میں ویوز آرہے ہیں تو کسی دن صبح اٹھنے پر آپ کو یہ خوشخبری مل سکتی ہے
آج صبح ناشتہ کرتے وقت ہمیں یہ خوشخبری مل چکی ہے ہم نے سوچا آپ سے بھی شئیر کردی جائے۔