اسلام آباد: وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر 200 یا اُس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو معافی ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف کرنے کا اعلان کیا.
اور بتایا کہ اس سے ایک کروڑ 73 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے جبکہ ٹیوب ویل صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ ذرائع پاوور ڈویژن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو ہو گی جبکہ ٹیوب ویل کے صارفین پر بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معافی لاگو ہوگی۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 پیسے لاگو کی گئی ہے، جس سے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو معافی سے 33 ارب 82 کروڑ سے زائد روپوں کا فائدہ ہوگا۔
تبصرہ لکھیے