کن فیکون - علی زین

اللہ تعالی کے صفاتی نام ( 99) ھیں لیکن معنی سبکے مختلف ھیں .اللہ رحمان . رحیم اور کریم ھے .تو جبار اور قھار بھی ھے اللہ کے صرف ایک . کن کہنے سے پل بھر میں نقشے بدل جاتے ھیں پہاڑ ریزہ ریزہ اور دریاوں کا رخ بدل دیا جاتاھے بے شک . سورۃ سجدہ آیت نمبر 21 : ترجمہ: اور ضرور چکھاٸیں گے ھم انکو مزہ دنیاوی عذاب کا بڑے عذاب سے پہلے شاھد .. وہ باز آجاٸیں.

اللہ وقتا فوقتا ھمیں اپنی ناراضگی سے اگاہ کرتا رھتاھے کبھی زلزلے کبھی سیلاب کبھی ظالم حکمراں مسلط کرنے کی صورت میں . اکتوبر 2005 کا زلزلہ ابھی بھولا نہں ھے کسقدر ھولناک اور خوفناک تھا . ابھی جبکہ کشميریوں کو بہت بڑی ازماٸش کا سامنا ھے جس میں ھم انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ھیں ایک اور امتحان سے گزرنا پڑا 24 ستمبر بروز منگل 4.2 منٹ پر اللہ ﷻ نے اپنی شان اور ھمارے اعمال کے مطابق ایک ھولناک زلزلہ کی صورت میں لوگوں کو بیدار کیا اس زلزلہ کی رفتار 5. 8 تھی اسکا مرکز جہلم سے 50 کلو میڑ شمال کیطرف تھا اسکا ٹاٸم 15 سیکنڈ تھا جس میں 30 افراد جان بحق اور 400 زخمی ھوے یہ منظر پلک جھبکنے میں آیا اور نقشہ ھی بدل گیا بڑی بڑی بلڈنگ زمین بوس ھوگٸیں گاڑیاں زمین میں دھنس گٸیں راستے بند ھوگٸے سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گٸۓ غرضکہ ہر چیز اپنی جگہ سے ھل گٸی 10 سیکنڈ میں انسان کڑوٹ نہں بدل سکتا اللہ نے اپنے . کن فیکون . سے پورے پنجاب کو ھلا کر رکھ دیا . اللہ نے 7 دن میں دنیا بناٸی تھی . زلزلہ اسلام اباد . پنڈی . میر پور .مالا کنڈ .ظفر وال .گجرات گونوالا . ننکانہ اور فیصل اباد میں جھٹکے محسوس کیے گٸے .

ھمارے روز مرہ کے اعمال کی فہرست بہت لمبی ھے جس میں بد دیانتی . جھوٹ . فریب . بغض. دھوکہ .فریب . غریب سے ظلم . ناپ تول میں کمی . ملاوٹ . والدیں کی نافرمانی. اللہ کے احکام کی خلاف ورزی . جوا . شراب نوشی اور نیت کاخراب اور نگاھوں کاناپاک ھونا اور بیشمار غلطیوں کے مرتکب ھوتے ھیں سب معلوم ھوتے ھوے بھی اپنی آنکھوں پر خود ھی غفلت کی پٹی باندھی ھوٸی ھے. سورۃ الشوری . آیت نمبر 30 تا 42 . ترجمہ : جو مصیبت تم کو پہنچی ھے اس ( بد اعمال ) کے سبب ھی پہنچی ھے جو ( اعمال ) تم نے خود کیے ھوتے ھیں حالانکہ بہت سی کوتاھوں کو اللہ در گزر فرما دیتا ھے . ھم مصيبت یا ازماٸش آنے پر پل دو پل چیخو پکار کرتے ھیں جیسے ھی مصیبت ٹلی یہ جا وہ جا سب بھول گٸے اللہ ھم سب پر رحم کرے ھمیں ایسا بنا دے کہ اسے پسند آجاٸیں .