استعارہ - واحد بشیر

استعارہ

جرأت و استقامت کا

حرارت، حرکت و حریّت کا

مقابل جبر کے

قابض، قہر کے

غاصب اور غصب کے

نہتا، سرپھرا

امت کا تنہا

دھتکارا عرب کا

عرب کے سارے شاہوں کا
عجم کا

عجم کے بادشاہوں کا

میں تنہا

کٹے جسم سے

بے پیر ہوکر بھی

کھڑا ہوں

تیرےﷺ قبلے کا رکھوالا

تیری امت کے

نامکمل "پورے دھڑ" کا

مکمل "آدھا دھڑ" ہوں

مثالِ بدر ہوں

میں میدانِ احد کا

کٹا سا جسم ہوں

آقا!

تیری بے چار امت کا

فلسطینی حصہ ہوں

Comments

واحد بشیر

واحد بشیر

واحد بشیر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سرینگر میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے طالب علم ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے سابق ناظم اعلی ہیں۔ کشمیر کی صورتحال پر دلیل کےلیے لکھتے ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */