ہوم << خدارا قندیل کے گناہ مٹادیجیے - اسری غوری

خدارا قندیل کے گناہ مٹادیجیے - اسری غوری

12376838_1713221245636717_8073738566016400896_nبلاگ پبلش کرنا تھا. قندیل بلوچ کی تصویر لگانے کے لیے گوگل سرچ کیا تو کئی بار آنکھیں اسکرین سے ہٹانی پڑیں اور کئی بار کی بورڈ کے ایروز کو تیزی سے نیچے کی جانب کھینچا مگر ہر آنے والی تصویر پچھلی کو مات دے رہی تھی. دفعتا خیال آیا کہ گناہگار تو ہم میں سے ہر ایک ہی ہے، ہر ایک کا اپنا الگ گناہ ہے، کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کرجاتا ہے، کوئی کسی کا حق مار جاتا ہے غرض گناہ کی نوعیت تو بدل سکتی ہے مگر کوئی بھی یہاں فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا.
کچھ گناہ انفرادی اور چھپ کر ہوتے ہیں اور کچھ گناہ علی الاعلان کیے جاتے ہیں، اسی لیے ان دونوں کی سزا بھی مختلف ہے. چھپ کر کیے گئے گناہ کا عذاب اور وبال بس اسی پر ہوتا ہے جس نے کیا مگر علی الاعلان کیے جانے والے گناہ اپنے ساتھ نجانے کتنے ہی لوگوں کو اس گناہ میں شریک کرکے عذاب کا مستحق بناتے ہیں، جیسے صدقہ جاریہ ہوتا ویسے ہی گناہ جاریہ بھی ہوتا ہے اور اس کا عذاب آپ کے اعمال نامے میں ویسے ہی بڑھتا جیسے صدقہ جاریہ کا ثواب
یہ سب تمہید باندھنے کا بس ایک مقصد کہ قندیل بلوچ کیا تھی اور کیا نہیں؟ اس پر بہت بحث ہوچکی مگر وہ جو بھی تھی، یہ بھی ایک برہنہ سچ ہے کہ اسے " قندیل" بنانے میں آپ کا ہی ہاتھ تھا
آج آپ مئومن مسلمان بن کر زمزم سے نہا کر قندیل کو جہنمی کہنے والے یاد کریں کہ
پاکستان انڈیا کرکٹ میچ کے دوران اس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اک فحش ویڈیو کو دیکھنے اور شئیر کرنے اور اس پر کانوں سے دھواں نکال دینے والے کمنٹس کرنے والے سینکڑوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کسی نہ کسی کے قندیل کے "غیرت مند بھائی " ہی تھے
اگر وہ جہنمی تھی تو لاکھوں شئیر کرنے والے کیا ہیں؟
غرض میڈیا ہو یا عوام، ہر ایک نے اپنی اپنی ہوس زندہ اور مردہ قندیل کو نوچ نوچ کر پوری کی
میری گزارش بس اتنی ہے کہ اب وہ جاچکی ہے، اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے
مگر خدا کے لیے اس کی جتنی تصاویر اور ویڈیوز جن پیجزاور والز نے شئیر کی ہوئی ہیں، ان کو ڈیلیٹ کردیجیے
اس کے فیس بک پیجز کو بڑے بڑے بیجز رپورٹ کریں تاکہ وہ ان تمام مواد کے ساتھ بلاک ہوجائے
آپ کے موبائل فون میں، واٹس ایپ پر گروپس میں شئیر ہوتی اس کی فحش ویڈیوز کو ضائع کردیجیے
گوگل پر اس کی تصاویر ہٹانے کے لیے گوگل کو میل کیجیے
میری میڈیا سے بھی یہ درخواست ہے کہ اللہ کے واسطے قندیل کی لاش کو مزید نہ نوچیں اور اسے مستقبل میں بھی اپنی خواراک بنا نے کے لیے محفوظ کر کے رکھی جانی والی ایسی تمام ویڈیوز ضائع کردیں
اللہ کے واسطے اس کے ہر گناہ کے ثبوت مٹا دیجیے
آج آپ اس کے ثبوتوں کو مٹادیجیے، اللہ بہت رحیم ہے، کل وہ آپ کے گناہوں کو مٹادے گا

Comments

Click here to post a comment

  • قبر كا سفر
    نه كوئى همسفر
    نه كوئى غمگسار
    اندهيرا جهاں
    رات هےسر بسر
    يه هـےقبر كا سفر
    انجام بد سـے ڈر
    ائــےشطر و نڈر
    طارق نورالهى