میں انصاف ہوں.
آج عدالت میں کھڑا تھا.
مقدمے کی دوبارہ سماعت ہو رہی تھی.
جج صاحب نے فیصلہ سنایا.
”شواہد نا کافی ہیں ... پھانسی نہیں دی جا سکتی ..“
یہ سن کر میں بے اختیار اپنے بال نوچنے لگا.
دونوں بھائی تو کب کے پھانسی پر لٹک چکے تھے.
دراصل مجھے پھانسی ہو چکی تھی.
تبصرہ لکھیے