میں قاسم پاشا کا ہوں - سعود عثمانی

آئیے! آج آپ کو ایک مزے دار کہانی سناتا ہوں ۔ ایک رات کی کہانی۔ اور جو کہانی حقیقت بن کر گزر چکی ہو اس کے مزے دار ہونے میں کیا شک ہے۔ اس وقت جب میں یہ سطریں لکھ رہا ہوں، یہ اس سے پورے ایک سال پہلے کا ذکر ہے۔ ترکی کے ساحلی تفریحی شہر ''مارمریز'' (Marmaris) پر پندرہ جولائی 2016ء کا دن ختم ہونے کو تھا...