بلوچستان طویل عرصہ سے دہشت گردی، قتل وغارت اور سیاسی مسائل کا شکار ہے،کانکنی کے حالیہ واقعہ کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خطے میں کچھ بے رحم طاقتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کررہی ہیں۔ پہلے سیکیورٹی فورسزکے خلاف وارداتیں ہوئیں، پھر مختلف انتہاپسند گروپوں کے باہمی گٹھ جوڑکے نتیجے میں سیاسی، فرقہ وارانہ ،...