ہوم << آپریشن بنیان مرصوص - عابد ضمیر ہاشمی

آپریشن بنیان مرصوص - عابد ضمیر ہاشمی

مودی سرکار کی امن دشمن پالیسیوں کے باعث ہمیشہ بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مودی کو بار ہا شکست کے باوجود بھی یہ سمجھ نہ آسکی کہ اُمت مسلمہ کی ایک تابناک تاریخ ہے۔ پاکستانی قوم میں شوقِ شہادت دیکھنے کے قابل رہا، جب کہ بھارت میں موت کے خوف نے اُن کی بنیدیں اڑا دی۔ پاکستان کی جنگی حکمت ِ عملی اور پاک فوج کی شاندار کارکردگی دُنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکی۔پاکستانی ہوا بازوں نے دُنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ پاکستانی جوابی وار نے مودی کا سارا غرور خاک میں ملا دیا ۔ کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔ سوشل میڈیا پر افراتفری ، خوف وہراس ، بے بنیاد الزامات، افوائیں پھیلانے والوں کو بھی مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔

بے شک اللہ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر ایسے لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ القرآن ،اس قرآن کریم کی آیت مبارکہ کی روشنی میں آپریشن’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی ’آہنی دیوار‘ یا ’سیسہ پلائی‘ دیوار کا نام دیا گیااور تاریخی جملہ کہا کہ: ’ ’ ہم نے جواب کے لیے وقت بھی وہی منتخب کیا جس وقت اس کائنات کے سب سے عظیم سپہ سالار جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں پر حملہ آور ہوا کرتے تھے‘ ‘ ۔

مودی کی ہٹ دھرمی کے باعثدو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا آغاز 22 اپریل کو بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے، جس کا بے بنیادالزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا۔اس دوران ائیر چیف نے صورتحال کی خود کمان سنبھالی اور وہ لگاتار چار دن تک نیند کے بغیر اسی خفیہ نیوروسینٹر سے کام کر تے رہے۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ایک فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔بھارت نے کم از کم 12 فضائی اڈوں سے 80 طیارے فضا میں بھیجے جن میں 32 رافیل، 30 ایس یو-30 اور مختلف MiG طیارے شامل تھے۔ جواباً پاکستان نے تقریباً 40 جے 10 اور دیگر چینی ساختہ لڑاکا طیارے تعینات کیے، جو اب فضائی دفاع کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔بھارتی طیاروں نے کئی بار پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ؛تاہم جب آزاد جموں و کشمیر اور شیخوپورہ میں شہری تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، تو پاکستان نے "Offensive Counter Air Operations" کا آغاز کیا، جیسے ہی ایک بھارتی میزائل پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ائیر چیف نے مکمل جوابی کارروائی کی اجازت دے دی،اس کے بعد ہونے والی فضائی جھڑپ میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا جن میں 3 رافیل، ایک MiG-29 اور ایک SU-30 شامل تھا۔ کمانڈ سینٹر میں ان ہلاکتوں کی تصدیق ہوتے ہی جشن کا سماں بندھ گیا جو اس خطے کی عسکری کشیدگی میں موجود مذہبی اور قومی جذبے کی جھلک پیش کرتا ہے۔مگر لڑائی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ 9 اور 10مئی کو پاکستان کی جوابی کارروائی ایک نئی حکمتِ عملی کے تحت "آپریشن بنیانُ المرصوص کے نام سے اگلے مرحلے میں داخل ہوئی، اس آپریشن کا اصول تھا: "شدت سے امن قائم کرنا" ۔ قومی قیادت نے اس جوابی کارروائی کی منظوری اپنے وقت اور طریقے کے مطابق دی جس میں صرف اُن بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو جارحانہ کارروائیوں میں ملوث تھیں جب کہ شہری علاقوں کو مکمل طور پر چھوڑ دیا گیا۔

محض 5 سے 6 گھنٹوں میں پاکستانی فضائیہ نے 26 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں 15 فضائی اڈے شامل تھے جو بھارت کی جانب سے PAF کے 3اڈوں پر کیے گئے حملے کا جواب تھا، ہر مشن ٹیک آف سے لے کر ہدف تک میزائل فائر اور محفوظ واپسی ائیر چیف مارشل سدھو خود کمانڈ سینٹر سے مانیٹر کرتے رہے۔اس کارروائی میں صرف فضائی حملے نہیں بلکہ سائبر، اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر کی تکنیکس بھی شامل تھیں جن کے ذریعے بھارتی مواصلاتی نظام، ٹارگٹنگ سسٹمز اور وارننگ نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ تمام سرگرمیاں تینوں افواج کی مشترکہ ہم آہنگی کے تحت نہایت مربوط انداز میں انجام دی گئیں۔

پاکستان ائیر فورس نے اپنی درست نشانہ بازی، قیادت اور عملی مہارت کے ذریعے نہ صرف اپنی اسٹریٹیجک برتری کو ثابت کیا ہے بلکہ چینی ساختہ لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیت کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ بدترین شکست نے مودی سرکار کو ہوش باختہ کر دیا، جس کی بوکھلاہٹ کا انداز ہ مودی کے خطاب سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔سپہ سالار نے جوابی کارروائی کو اسلامی اصولوں، قرآن کریم کی آیات اور سنت رسول ﷺکی سنت پر عمل کر کے تاریخ دہرائی ۔ افواج پاکستان، قیادت، جملہ خیر خواہوں، محب وطن ، سوشل میڈیا پر مبثت کردار ادا کرنے والوں کو تاریخی جیت مبارک ہو۔

مودی کو تاریخ کا علم ہونا چاہیے کہ اس قوم کو شکست دینا تمہارے بس کی بات نہیں۔جنگ بدر کو گزرے ہوئے چودہ سو سال سے زیادہ ہوچکے ہیں لیکن اس کی یاد آج بھی مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کردیتی ہے۔ صدیوں بعدآج بھی بھارت کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح و کامرانی کی گواہی دیتاہے ۔ خود رب تبارک و تعالیٰ نے اپنے کلام میں اس کا ذکر فرمایا: اور بے شک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بے سروسامان تھے تو اللہ سے ڈرو کہیں تم شکر گزار ہو۔تیرہ سال تک کفار مکہ نے محمد الرسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ۔ ان کا خیال تھا کہ مٹھی بھر یہ بے سروسامان مسلمان بھلا ان کی جنگی طاقت کے سامنے کیسے ٹھہر سکتے ہیں۔ لیکن یہ توحید کے متوالے سچے #عاشق رسول ذرہ برابرپیچھے نہیں ہٹے ۔ ان کا ایمان انتہائی مضبوط ، ان کا عشق بے لوث۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد فرمائی اور صرف تین سو تیرہ(۳۱۳) مسلمانوں نے اپنے سے تین گنا بڑے لاؤلشکر کو ان کی تمام تر مادی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔

آج بھی پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دس گنا بڑے ملک پر کامیابی عطاء فرمائی ۔یہ مودی سرکار کے لئے واضح پیغام ہے کہ اسلام کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا۔ان شاء اللہ