میرے منہ میں خاک ! مگر مجھے صاف نظر آ رہا ہے کہ
مسلمانوں کا ہر دلعزیز لیڈر طیب اردگان تیزی سے اس کھائی کی طرف لڑھک رہا ہے جہاں اس سارے انقلاب کے "منصوبہ ساز" اسے دھکیلنا چاہتے تھے.عین ممکن ہے کہ یہ انقلاب پلان ہی ناکامی کے لیے کیا گیا ہو.
اردگان جسے مخالف کی لوز بال سمجھ بیٹھا ہے، وہ دراصل بالر کی "پلانڈ لوز ڈلیوری" تھی اور وہ چاہتا تھا کہ اردگان کریز سے باہر آ کر چھکا مارے اور بائونڈری پر پہلے سےموجود کھلاڑی اسے کیچ کر لے
کارروائیوں کا پھیلتا دائرہ دراصل ترک معاشرے کی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے. گلن کے حامیوں کو ہلکا، کم اور کمزور سمجھ کر اردگان مسلسل جس آگ میں ردعمل کا پیٹرول ڈال رہا ہے، وہ سب کچھ جلا کر خاکستر کر دے گی
اردگان جو اب تک اپنوں پرایوں سب کا ہیرو تھا، وہ اب تیزی سے بس "اپنوں" کا ہیرو بن جائے گا. پھر یہ اندرونی فیکٹر، تقسیم، باہمی تصادم، اسرائیلی اثرات، کرد فیکٹر اور امریکہ کی چالیں، سب مل کر اردگان کے لیے ایسے مسائل کھڑے دیں گی جن کا کوئی حل نہیں ہو گا
آہ ! بہادر آدمی کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ عموما ہر مسئلے کا حل جرات میں ڈھونڈتا ہے اور حکمت اور تحمل کسی کونے میں سمٹ کر اس کا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں
کوئی میرے اردگان کو روکے
کوئی میرے اردگان کا ہاتھ پکڑے
کوئی اسے سمجھائے کہ اللہ بھی اس وقت تک مدد کرتا ہے جب تک آپ اپنے فیصلوں کو اس کی رضا سے جوڑ دیتے ہیں. جب یہ اصول سے انا بننے لگیں یا شیطان کی اکساہٹ میں بہنے لگیں تو پھر وہ اکثر ہمیں وقت کے سخت گیر محتسب کے حوالے کر دیتا ہے، جس کا دیا ہوا سبق پھر کم ہی کوئی بھلا پاتا ہے
رات کا یہ پہر ہے
مجھے اردگان سونے نہیں دے رہا
خدشات، خطرات، وسوسے، اندیشے
کہیں ایسا نہ ہو جائے
کہیں ویسا نہ ہو جائے
کاش میں بھی خود کو آمادہ کر پاتا، کاش میں روکھی پھیکی امیدوں اور اللہ سے بے بنیاد خوش گمانیوں کے سہارے جی سکتا
کب میں نے کہا تھا کہ مجھے حساس بنا دے
اے میرے خدا مجھے کچھ اور سزا دے
Shyd esa nahi hay... Coup plotters attacked the parliament that was in session, and almost all the party had their representation there that was hurt. This particular act by coup plotters actually became the "binding force" for the nation. They are one. Gulenists are standing alone now. Agrreing to the point that Teyyip has to show control over nerves by all means.
ALLAH is sachau muslim leader Ko Ko aanch nahi and dega is Ko kamyaab kare ga hm sb Ko hr nimaz me khas Dua karni hogi in k liye KHADA nhihone dega sachai Ko dafan
آپکی دلیل میں وزن ہے . لیکن اللّه اردوگان کی حفاظت کرے اور اسکو اپنے نیک مقاصد پورا کرنے کی توفیق دے . آمین
'اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ہم جم کر کھڑے ہیں لیکن تکبر سے اکڑے ہوئے نہیں ہیں ، ہم صرف اللہ کے حضور جھکتے ہیں۔ '
ادرگان