ہوم << میں نے تحریک انصاف کی سپورٹ کیوں چھوڑی؟ ارمغان احمد

میں نے تحریک انصاف کی سپورٹ کیوں چھوڑی؟ ارمغان احمد

میں قریب قریب سولہ سال سے عمران خان کو سپورٹ کر رہا تھا. الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی تحریک انصاف کے حق میں تھا- کافی دوستوں سے بحث مباحثہ بھی رہتا تھا کہ کون بہتر ہے؟ نون لیگ یا تحریک انصاف؟ آج میں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر نون لیگ کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا - میرے سب دوست کافی حیران اور پریشان ہیں میرے اس فیصلے پر. اس لیے سوچا کہ دوستوں کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کو بھی بتائیں تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ. Imran-khan4
سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے بیوقوف سمجھے جاتے ہیں اور مجھے شوق ہوا عقلمند بننے کا - دوسری وجہ یہ تھی کہ آج کل کسی بھی اینکر یا کالم نگار کے لیے مشہور ہونے کا سب سے اچھا شارٹ کٹ ہے کہ عمران خان پر تنقید کر دی جاۓ، عمران خان کے سپورٹر خود ہی آپ کو مشہور کر دیں گے - عمران خان پر تنقید کی وجہ سے آپ کو ذہنی بلوغت اور پختگی کا سرٹیفکیٹ تو خود بخود مل جاتا ہے، چاہے آپ کے گھر میں بھی کوئی آپ کی نہ سنتا ہو ، آپ بیٹھے بٹھائے فلاسفر بن جاتے ہیں، ہر پروگرام میں آپ کی شرکت لازمی ہو جاتی ہے. ہر انسان کی طرح میں بھی توجہ کا بھوکا ہوں اور مجھے تو آج تک زندگی میں توجہ نہیں ملی، اس لیے اب کم از کم مجھے توجہ تو ملے گی نا؟
پھر کچھ ایسا تھا کہ میرے جاننے والے لوگوں میں پڑھے لکھے اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں میں اکثریت تحریک انصاف کو سپورٹ کرتی ہے اور ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ احساس کمتری محسوس ہوتا تھا. بڑا مزہ آتا ہے جب میں ان کو جلاتا ہوں اور پوچھتا ہوں ، کدھر گئی سونامی؟ کہاں ہے کے پی کے میں تبدیلی؟وہ پاگل صفائیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اور میں منہ چھپا کر ہنستا ہوں اب. بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے ان لوگوں کو پاگل بنا کر. ملک کے لیے ان لوگوں کے خلوص کا مذاق اڑا کر ایک عجیب کمینی سی روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے. آپ کو یقین نہیں آ رہا کیا؟ کر کے دیکھیں، آ جاۓ گا یقین.
زندگی میں بھی سکون میں آ گیا ہے اب. کوئی دوست اب عرفان صدیقی صاحب، عطا الحق قاسمی صاحب ، ابصار عالم صاحب، جاوید چوہدری صاحب یا طلعت حسین صاحب کے کسی کالم یا ویڈیو کے لنک میں نہ تو ٹیگ کرتا ہے نہ کوئی سوال پوچھتا ہے. جب میں نعرہ لگاتا ہوں دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا ، شیر آیا تو یقین کریں مجھے خود یہ یقین آ جاتا ہے کہ میں ایک شیر ہوں. اس کے بعد پٹرول کی قیمت دل میں جو بھی آگ لگائے، بجلی جتنے مرضی جھٹکے مارے ، میں کہتا ہوں، اک واری فیر ، شیر شیر اور راوی چین ہی چین لکھنے لگ جاتا ہے.
اور کوئی بھی وجہ نہ ہوتی تو پھر بھی ایک وجہ کافی تھی نون لیگ کو سپورٹ کرنے کی، وہ یہ کہ میرے جتنے بھی شیر دوست تھے سب پر سکتہ سا طاری ہو گیا تھا، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے ساتھ اور وہ بہت اکیلا اکیلا سا محسوس کر رہے تھے. آخر وہ بھی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ خود کو تنہا محسوس کریں، اس لیے ان کو کمپنی دینے کے لیے میرے ضمیر نے آواز دی کیونکہ مصیبت میں کبھی بھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے. آخر میں ایک انگریزی فقرہ لکھوں گا ، امید ہے سمجھنے والے سمجھ جائیں گے
If you can’t convince them, confuse them.

Comments

Click here to post a comment

  • مطلب اس ویب سائیٹ پر ایسی فضول اور نان سنس تحریریں ملیں گی۔ سوچا تک نہ تھا۔ گماں ھوتا ھے میں کسی کی فیس بک وال پر ھوں ۔۔

  • Please yaar ab extremist na bno you are a human being and tum he ho jisay ( AshraFullMakhlukaat) ka darja diya geya han agare tum yeah kahtay k mein apni tanzeem bnaun ga jo k PTI say bhe achi hoge or N League say bhe tou ziada behtar hota. Allah ke zaat tumhein hamesha achay maqsad mein kamiab kray.Tumhari is post ka concept yeah he nazar arha hai k ap ghouron k astbul say niklay or gadhoun mein jaa khray huve or vice versa.Socho na k un farishtoun ko bhe is baat per ndamuut ho jinhoun nay INSaan ko Tazeemi sajda kiya.Please be a Democrate minded Personality