ہوم << اقبال کا پیغام بچوں کے نام – عبیدالرحمن
600x314

اقبال کا پیغام بچوں کے نام – عبیدالرحمن

جنابِ صدر !
ابتدا میں ہی ایک بات میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اقبال بچوں کے ساتھ ,,, خصوصی لگاؤ رکھتے تھے ۔ وہ بچپن کی زندگی اور اس کی اہمیت سے واقف تھے ۔ وہ جانتے تھے کہ اگر قوم کو مضبوط بنانا ہے , تو بنیادوں کو مضبوط بنانا ہوگا ۔ وہ اچھی طرح سمجھتے تھے کہ اگر قوم کے مقدر کو سنوارنا ہے , تو بچوں کو سنوارنا ہوگا ۔ چنانچہ دیگر اکثر شاعروں کے برعکس ان کی شاعری نہ صرف بڑوں کےلیے سبق ہے بلکہ وہ بچوں کےلیے بھی ایک اہم پیغام کی حیثیت رکھتی ہے ۔

اوروں کا ہے پیام اور میرا پیام اور ہے
عشق کے دردمند کا طرزِ کلام اور ہے

محترم سامعین !
اگر ہم اقبال کی نظموں کی فہرست دیکھیں , تو ہمیں ایک نہیں بلکہ کئی ایک ایسی نظمیں نظر آئیں گی ,,, جو صرف اور صرف بچوں کےلیے ہیں ۔ ان نظموں میں اقبال بچوں کو ہلکے پھلکے انداز میں ۔ ۔ زندگی کے بڑے بڑے سبق ۔ ۔ دیتے نظر آ تے ہیں ۔ زندگی کے بنیادی حقائق ۔ ۔ بتاتے نظر آ تے ہیں ۔ بچوں کے اخلاق ۔ ۔ سنوارتے نظر آ تے ہیں ۔ ذرا یہ مشہور شعر سنیے اور سر دھنیے !

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں

حاضرین مجلس !
اقبال بچوں کو ایک اچھا انسان بنانا چاہتے تھے ۔ ۔ ۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایک اچھا مسلمان ایک اچھا انسان بھی ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اور ایک اچھا انسان وہ ہوتا ہے , جو دوسروں کے کام آتا ہے ۔جو اپنے پرائے کا خیال رکھتا ہے ۔ جو ہر ایک کا دکھ درد بانٹتا ہے ۔ اقبال نے اپنی شاعری میں بچوں کو یہ پیغام دینا چاہا ہے ۔ ۔ ۔

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آ تے ہیں جو کام دوسروں کے

حاضرینِ محترم !
اقبال بچوں کو ۔ ۔ ۔ شاہین بنانا چاہتے تھے ۔ غیور اور خود دار بنانا چاہتے تھے ۔ با اخلاق اور با کردار بنانا چاہتے تھے ۔ متحد اور یک جان بنانا چاہتے تھے ۔ سخت کوش اور اور سخت جان بنانا چاہتے تھے ۔ کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اسی صورت وہ قوم کی امیدوں کا بوجھ ,,, اٹھا پائیں گے ۔ بڑوں کے خوب صورت پاکستان کا خواب ,, شرمندہ تعبیر کر پائیں گے اور ملک و ملت کے مقدر کے ستارے کو چمکا پائیں گے ۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

مصنف کے بارے میں

Avatar photo

ویب ڈیسک

تبصرہ لکھیے

Click here to post a comment