سید نا عبداللہ بن عمروؓبیان کرتے ہیں۔رسول اللہؐ نے فرمایا:
1۔اللہ کے ساتھ شریک بنانا
2۔والدین کی نافرمانی کرنا
3۔قتل نفس اور
4۔جھوٹی قسم کھانا، کبیرہ گناہ ہے۔
صحیح بخاری6675
رسولؐ اللہ کا قول فعل عمل، مسلمانو!حدیث کہلاتاہے
قرآن بغیر حدیث،حدیث بغیر قرآن، نہ سمجھ آتا ہے
اے انسانو! ہر پیغمبر ؑاللہ تعالیٰ کا، ترجمان ہوتاہے
جو رب اسے سمجھاتا ہے، رسول ؑوہی ہمیں بتا تا ہے
دنیا کافر کے لیے کھیل تماشہ، مسلم کے لیے امتحان
دنیا امتحان گاہ ہے، صحیح عمل کرنے والا اَجر پاتا ہے
میرا رسولؐ اللہ کا آخری پیغمبرؐہے، رسالت بند ہو گئی
دین مکمل ہو گیا، رسولؐ اللہ کا آخری خطبہ،بتاتا ہے
شرک گناہ کبیرہ، اس سے بچو، اے سچے مسلمانوں
ہمارا پیغمبرؐ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،یہ بتا تاہے
والدین اپنے معصوم بچوں کو، پالتے پوستے ہیں
معصیت کے علاوہ،نا فرمانی کرنا گنا ہ کبیرہ ہے
نفس کو بغیر حق کو قتل کرنا، پوری انسانیت کا قتل
جس نے انسان کو بغیر حق قتل کیاگناہ کیبرہ کیاہے
جھوٹی قسم کھانے کو، اللہ نے گناہ کیبرہ میں کیا شامل
اس سے مسلم معاشرے کو،برائیوں سے بچانا ہے



تبصرہ لکھیے