ہوم << منقبت در مدح فاطمہ رضی اللہ عنھا - صغریٰ یامین سحر

منقبت در مدح فاطمہ رضی اللہ عنھا - صغریٰ یامین سحر

سیدالکونینﷺ کی نورِنظر ہیں فاطمہؓ
مصطفےٰﷺ کی لاڈلی لختِ جگر ہیں فاطمہؓ

والدہ ہیں زینبؓ و کلثومؓ اور حسنینؓ کی
یعنی حضرت مرتضیؓ کی ہمسفر ہیں فاطمہؓ

آپؓ کی چوکھٹ پہ کھلتے ہیں حیا والے گلاب
حق پرستی کی علامت، معتبر ہیں فاطمہؓ

آپؓ کی ہے زندگانی نورِ ایمان و یقیں
اہلِ ایماں کی نظر میں باہنر ہیں فاطمہؓ

آپؓ کے ہے خون میں شامل وفاؤں کی لگن
ذات میں عالی و برتر کس قدر ہیں فاطمہ

آپؓ کی آمد پہ تعظیماً کھڑے ہوتے رسولﷺ
لائقِ تکریم کتنی خوب تر ہیں فاطمہؓ

صادقہ و صابرہ و عابدہ و راکعہ
طیبہ و طاہرہ و راہبر ہیں فاطمہؓ

اے سحر اس واسطے لکھا انہیں خیرالنسا
جنتی سب عورتوں میں تاجوَر ہیں فاطمہؓ