آپ کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہاں تک پہنچنے کے ضروری طریقے تلاش کریں۔
اپنے معاشی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کی اعلی تعلیم، متاثر کن ملازمت کی درخواست اور بہترین تعلیمی پس منظر بھی رائیگاں ہو سکتا ہے اگر آپ کو لوگوں کے ساتھ رہنا سہنا اور مسائل کو حل کرنا نہیں آتا۔
آپ کی کمپنی مایہ ناز سرمایہ کاروں، بڑے بڑے دفاتر، ملازمین کی فوج ظفر موج ، بہترین پروڈکٹ یا سروس کے باوجود منافع بخش ہونے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتی رہے گی اگر اس کی صارفین کو دی جانے والی سہولیات بہتر نہ ہوں۔
آپ مارکیٹ میں موجود ہر کام کی صلاحیت بڑھانے والا ٹول، پروجیکٹ مینجمنٹ کی نفیس ایپ ، کمیونیکیشن، کام میں صرف ہونے والے وقت کی پیمائش، ای میل مینجمنٹ کے باوجود بہترین کام نہیں کر سکیں گے اگر آپ کی توجہ ای میل اور سوشل میڈیا کی وجہ سے منتشر ہوتی رہے گی۔
صحت مند عادات اپناتے، باقاعدہ ورزش کرنے، صحت بخش غذائیت لینے اور مراقبہ کرنے کے باوجود اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کے بیماریوں میں گھرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
بہت اچھے سامع، مدد کرنے والے اور خوش باش،شخصیت ہونے کے باوجود آپ کے رشتوں میں دراڑ پڑ سکتی ہے، اگر آپ اپنے آفس کے کاموں میں بہت زیادہ مشغول رہتے ہیں اور فیملی کو وقت نہیں دیتے۔
چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے بڑے مسائل کی وجہ بن جاتی ہیں۔ توازن قائم رکھنے کے لئے کام کے لیے درکار ہر مہارت کو حاصل کرنا ضروری ہے۔
تبصرہ لکھیے