محبت …
ایک ایسا جذبہ ہے جو ہر دل میں پروان چڑھتا ہے- لیکن محبت ہر ایک کامقدر نہیں ہوتی۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے ہم خوابوں کی ایک ایسی بستی بسا لیتے ہیں جسے ہم محبت تصور کر لیتے ہیں وہ محض ایک دھوکہ ہوتا ہے.
لیکن دل کا کیا کریں وہ ہر پرچھائی ہر گمان کو یقین مان کرخوابوں کی ایک ایسی دنیا بسا لیتا ہے جہاں ہر طرف خوشیوں ،رنگوں اور نور کی برسات ہوتی ہے۔ اور اسکا خمار ایسا ہوتا ہے جوحقیقت سے کوسوں دور لے جاتا ہے.حقیقت کی سر زمین سے پاؤں ڈگمگا جاتے ہیں. وقت کی تلخیاں جب ان مسرور کن لمحات کے سب رنگ اتار دیتی ہیں تو معلوم ہوتا ہےہم کہاں کھڑے ہیں. لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے واپسی کی تمام راہیں ہم کھو چکے ہوتے ہیں.
اور ایک ایسے تپتے صحرا میں کھڑے ہوتے ہیں جہاں نہ خوشیاں ہوتی ہیں نہ رنگ نہ نور کی بارش … بس ہمارا وجود ہوتا ہے اور صحرا کی تپش … جس میں عمر بھر جلنا ہمارا مقدر بن جاتا ہے. تب معلوم ہوتا ہے کہ لا حاصل کی تمنا بہت تکلیف دہ ہوتی ہے.
تبصرہ لکھیے