بائی پولر ڈس آرڈر کیا ہوتا ہے؟
موڈ کی بیماری کے دوروں کی قسمیں
- مینیا (mania): مینیا کے دورے کی بنیادی علامات ہوتی ہیں. موڈ کا بغیر کسی وجہ کے، بے انتہا، نارمل سے کہیں زیادہ خوش رہنا، بدن میں نارمل سے کہیں زیادہ طاقت و توانائی محسوس ہونا، اپنے بارے میں بڑے بڑے خیالات آنے لگنا کہ میں کوئی غیر معمولی ہستی ہوں، مجھ میں عام لوگوں سے کہیں زیادہ غیر معمولی صلاحیتیں ہیں۔
- ہائیپو مینیا (hypomania): ہائیپو مینیا کی علامات مینیا سے ملتی جلتی ہوتی ہیں لیکن نسبتاً کم شدّت کی ہوتی ہیں، اور ان سے مریض کی روز مرّہ کی کارکردگی اتنی شدت سے خراب نہیں ہوتی جتنی کہ مینیا میں ہوتی ہے۔
- ڈپریشن کی بنیادی علامات ہیں ہر وقت یا بیشتر وقت اداس رہنا، کسی چیز یا کام میں مزہ نہ آنا، خوشی محسوس نہ ہونا، ایسا محسوس ہونا کہ جیسے بدن میں توانائی ہی نہیں ہے۔
- مکسڈ افیکٹو اسٹیٹ (mixed affective state): اس میں یا تو مینیا اور ڈپریشن کی علامات بیک وقت موجود ہوتی ہیں مثلاً ایک مریض نارمل کے مقابلے میں بہت زیادہ بولنے لگا ہو اور ایکٹو ہو گیا ہو، لیکن اس کے ذہن میں ڈپریشن کے منفی خیالات آ رہے ہوں، یا پھر ڈپریشن اور مینیا کی علامات ایک ہی مریض میں جلدی جلدی نظر آئیں مثلاً ایک مریض میں صبح مینیا کی علامات نظر آ رہی ہوں، دوپہر میں وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو جائے، اور شام میں مینیا کی علامات واپس آ جائیں۔
یونی پولر (unipolar) اور بائی پولر (bipolar) ڈس آرڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟
- یونی پولر ڈس آرڈر میں تمام دورے یا اٹیکس ڈپریشن کے ہوتے ہیں۔
- بائی پولر ڈس آرڈر میں کم از کم ایک دورہ مینیا یا ہائیپو مینیا کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ باقی تمام دورے کسی بھی طرح کے ہو سکتے ہیں، چاہے مینیا کے چاہے ڈپریشن کے۔ امریکی کلاسیفیکیشن کے حساب سے اگر مینیا کا دورہ ہوا تو اسے بائی پولر ون (ایک) ڈس آرڈر کہتے ہیں، اور اگر صرف ہائیپو مینیا کا دورہ ہوا ہو اور مینیا کا دورہ کبھی بھی نہ ہوا ہو اسے بائی پولر ٹو (دو) ڈس آرڈر کہتے ہیں۔
تبصرہ لکھیے