ہوم << دلوں کا کعبہ نظر کا محور سکون قلب وجگر بھی تم ہو - زبیر احمد

دلوں کا کعبہ نظر کا محور سکون قلب وجگر بھی تم ہو - زبیر احمد

دلوں کا کعبہ نظر کا محور سکون قلب وجگر بھی تم ہو
حیاتِ عاشق نشانِ منزل نشاطِ روح و نظر بھی تم ہو

عرش مولا مقام سدرہ بدر کا میدان یا مصلی
وہیں پہ رب کی عنایتیں ہیں اےجانِ جاناں جدھربھی تم ہو

ہو فخر آدم حبیب رب ہو تم خاتم المرسلیں ہو آقا
عنایتیں سب تمہارے دم سے ہیں رحمتوں کا ابر بھی تم ہو

میرا وظیفہ میری عبادت میری محبت میری عقیدت
ہےمیراسب کچھ تمہاری نسبت،مری جاں میرافخربھی تم ہو

تم اپنے ہاتھوں سے جانِ جاناں جام کوثر ہمیں پلانا
تمہاری مئے ہو تم ہی ہو ساقی شفیع روز حشربھی تم ہو