معلم کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ اس عظیم ہستی کی شخصیت اور مقام و مرتبہ کا تعین کرنا مشکل ترین ہے۔ اس ہستی کے نام جو معماران قوم کی تشکیل سیرت اور تعمیر کردار میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔اس کا مقام تو بہت بلند ہے۔ بقول شاعر:
شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روحِ انسانی
قوم کے سرمایہ طلبہ میں جذبات و احساسات کی بہتر رہنمائی معلم ہی کا کام ہے۔معلم چونکہ ایک نبض شناس اور رہبر ملت ہوتا ہے اس ضمن میں اس کا مقام اور ذمہ داریاں بھی اہم ہیں۔فرمان رسول اکرم ﷺہے کہ”مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے“اس کی روشنی میں دیکھا جاۓ تو معلم کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔انسانیت کی رہنمائی اور رہبری بہت اہم کارنامہ ہے۔عظمت کے آئینہ دیکھیں تو معلم ایک درخشاں ستارے کی مانند روشنی عام کرتا ہے۔قوم کے نونہالان کا مسقبل سنوارتا ہے اور قومی سرمایہ کے رویہ و کرادر میں قابل تحسین کردار ادا کرتا ہے۔معماران قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں بھی تاریخ ساز کردار ادا کرتا ہے۔یہ استاد ہی کا کمال ہے کہ طلبہ میں ذوق اور شوق کا جذبہ پیدا کرتے مقدس فرض ادا کرتا ہے۔ایک معلم ہی تو شاہین بچوں کو یہ دعا بھی جو اقبال کا سرمایہ قلم ہے سکھاتا ہے۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جاۓ
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جاۓ
ہو میرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
قومی اور ملی اساس کو مضبوط کرنا اور درد انسانیت پیدا کرنے کا کام بھی معلم ہی سرانجام دیتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں اچھا ماحول پیدا کرنا اور طلبہ کے دلوں میں مشعلِ شوق روشن کرنا معلم کا ہی کام ہے۔معلم تہذیب و ثقافت کا امین ہوتا ہے اور نسل نو کے کردار کی تشکیل میں بھی قابل ذکر کردار ادا کرتا ہے۔معلم فرض شناسی اور دیانتداری کے آئینے میں ایک اہم ہستی ہے۔جس کی سوچ اور فکر مرکزی شمار ہوتی ہے۔۔قومی دولت کے سینوں میں درد سوز آرزو مندی پیدا کرتا اور شاہین بچوں میں خود داری جیسی خوبصورت صفت پیدا کرتا ہے۔یہی معلم تو احساس بھی دلاتا ہے.بقول شاعر
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
کہ شاہین کے لیے ذلت ہے کا ر آشیاں بندی
۔معلم کی ذمہ داریاں کتنی اہم ہیں؟ کیا کبھی اس سوال کا جائزہ لیا کہ جس شخصیت کا مقام و مرتبہ کتنا بلند ہے تو اس پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بھی کتنا زیادہ ہے۔معلم تعلیمی فضا کی بہتری اور فروغ کے لیے کس قدر ذمہ داریان نبھاتا ہے۔تعلیمی اداروں میں اچھا ماحول ،نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت،ایسے عوامل ہیں جن پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔ایک تربیت یافتہ معلم تو بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ سماج اور معاشرہ کی تعمیر اور آداب زندگی سکھانے میں اساتذہ ہی تو تاریخ ساز کردار ادا کرتے ہیں۔
تبصرہ لکھیے