ہوم << سوشل میڈیا پر دو قسم کے لوگ سرگرم ہیں -عزیر احمد رحمانی

سوشل میڈیا پر دو قسم کے لوگ سرگرم ہیں -عزیر احمد رحمانی

یاد رہے کہ۔۔. موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا پلیٹ فار ایک قوت رکھتا ہے ۔ اس پلیٹ پر ایک ایسے لوگ ہیں جو اپنا دین بھیج کر ، اپنی اور اپنے اہل وعیال کی عزتیں نیلام کرکے خود کو وارئل (مشہور) کرنے کے لیے بذریعہ ویلاگ وغیرہ منظر عام ہوتے ہیں ۔

جبکہ انکا مقصد پیسے حاصل کرنا ہوتا ہے اگر چہ اپنا دین وایمان اور عزتیں نیلام ہوتی رہیں ۔ اور دوسرے وہ لوگ جو نیکو کار وصالحین کے تربیت یافتہ ہیں، انکا مقصد ایک تو اعلاء کلمۃ اللہ ہوتا ہے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ عوام تک حق وسچ کی بات پہنچ جاۓ تاکہ جو لوگ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا ہر قدم پر مقابلہ کرتے ہیں اگرچہ اپنی جانوں کو خطرہ لاحق ہو تب بھی گمراہ کن ویلاگرز اور یوٹیوبرز کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ موجودہ دور میں دین دشمن لوگوں کے مقابلے میں کام کرتے ہیں.

ان میں سے ایک فوکس میڈیا (Focus Media ) ہے اور بھی کئی ہے جن کا یہاں شمار کرنا دشوار ہے. بہرحال جو بھی ویلاگرز اور یوٹیوبرز اسلام کی دعوت حق عوام تک پہنچاتے ہیں وہ قابل داد ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم انکی ہر قسم کی سپوٹ ( ان کا ساتھ دیں) کریں ۔