ہوم << عید، غزہ اور کرنے کے کام:محمد عبدالشکور

عید، غزہ اور کرنے کے کام:محمد عبدالشکور

عید میں صرف دو یا تین دن باقی ہیں
اور کاموں کے پہاڑ سر پر ہیں۔
ہم نے طے کیا ہے ناں کہ ہم عید پر پاکستانیوں کو بہادر فلسطینیوں کا رومال/ مفلر پہنا کر عید پڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ عید کے سارے رنگ فلسطینوں کے سنگ ہونگے۔
اس مختصر وقت میں ہم
* یہ رومال خود اور اپنے احباب کو پہنا کر سوشل میڈیا کیمپین کریں گے۔
* ⁠اپنے علاقے کے تمام علماء تک فلسطینی رومال گفٹ کریں گے اور انہیں نماز عید پر اسے پہننے کی ترغیب دیں گے۔
* ⁠اپنے شہر اور علاقے کے صحافیوں اور سوشل میڈیا پہ چھانے والے لوگوں کو یہ رومال ہدیہ کریں گے۔ انہیں میڈیا پر اس مہم کو نمایاں کرنے کی مسلسل ترغیب دیں گے۔
* ⁠سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ مہم ڈیزائن کرے گے اور بہنوں بھائیوں اور بچوں کو اس کام پہ لگائیں گے۔
* ⁠یہ رومال مارکیٹ سے خریدیں گے ، الخدمت کے ذمہ داروں کے ٹیلیفونی دروازے کھٹکھٹائیں گے اور فلسطینی رومال ہر بچے، جوان اور بوڑھے تک پہنچانے کا اہتمام کریں گے۔
* ⁠عید کے روز فلسطینی رومالوں کی بہار سوشل میڈیا پر دکھائیں گے۔

گھڑیاں کلِک کلِک اور ٹِک ٹِک کر رہی ہیں اور ساتھ ساتھ دل کی دھڑکنیں بھی۔
اگلے اڑتالیس گھنٹے
~~~
اس کام پر وقف کیجئے۔ اپنی ٹیم اپنے والنٹیرز کو متحرک کیجئے۔
غزہ کے پُرعزم انسان اللہ کی مدد اورآپ کی درد سے لبریز فضائیں اور صدائیں دیکھنے اورسننے کو بے تاب ہیں۔

Comments

Click here to post a comment