ہوم << عمران خاں زندہ باد - چوہدری محمد ذوالفقار سِدّھو۔

عمران خاں زندہ باد - چوہدری محمد ذوالفقار سِدّھو۔

میں نے ایوب کے خوفناک مارشل کو دیکھا ہے۔ آغا یحیی خاں (رافضی ) کی شرمناک رنگین راتوں کے جب چرچے عام تھے ، تو میں ہائی اسکول میں تھا۔ آغا جرنل یحیی خاں ( رافضی ) اور ذوالفقار علی بھٹو ( رافضی ) کے باہم اشتراک سے جب بنگلہ دیش کا قیام عمل آیا تو میں ان دنوں کالج میں تھا۔ ضیاءالحق کے گیارہ سالوں تک نفاذ اسلام کے وعدے بھی سنے ہیں۔

بینظیر ، نواز شریف کی باریاں بھی دیکھیں ہیں۔ پرویز مشرف کا وطن فروشی اور آزاد خیالی دور کل کی بات ہے۔ عمران کے پونے چار سال کو گزرے آٹھ ماہ ہوئے ہیں۔ میں نے جتنے بھی سربراہان حکومت دیکھے ہیں۔ اُن میں سے کسی کو بھی اپنے پروگرام کے ساتھ اس قدر مخلص نہیں پایا ، جس قدر عمران خاں اپنے مقاصد کے ساتھ سنجیدہ ہے۔ ہر صاحب اقتدار شخص نے کہیں نہ کہیں لچک دکھائی ہے یا ٹھوکر کھائی ہے۔

مگر عمران خاں پاکستان کی واحد واحد ہستی ہے جس نے سن انیس سو چودہ سے لے کر آج تک اپنے پروگرام کو سینے کے ساتھ لگا رکھا ہے۔ اور ہر روز پہلے سے زیادہ زور شور سے اپنے مقصد کو جلا بخشی ہے۔ جیسا کے عمران خاں کے بارے اسکے ساتھی کہتے رہتے ہیں کہ عمران خاں کو دولت کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکی بیوی جمائما ٹریلین پاؤنڈز کی مالک ہے۔ عمران خاں کی سیاست کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں ہے۔ عمران بحیثیت کرکٹر اور پاکستان کے لئیے انیس بانوے کا ورلڈ جیتنے والے ٹیم کپتان کے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔

عمران خاں کی حکومت کے پونے چار سال گواہ ہیں کہ عمران خاں کو پاکستان کی معاشی ابتری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بلکہ آئی ایم ایف سے سب حکومتوں سے زیادہ قرضے لے کر پاکستان کی معیشت کو حالت نزع میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عمران خاں اپنی سیاسی زندگی میں یہود و نصاری کی طرف سے دیے گئے پروگرام کے عین مطابق سرگرم عمل ہیں۔ عمران خاں نے مقتدر اداروں کے تعاون سے امریکہ کے حکم کے مطابق انیس چودہ میں اسلام آباد سیل کر کے چین کے صدر کا اہم دورہ پاکستان رکوا دیا تھا۔ ایمپائر کی انگلی کا بھرے بازار میں ذکر کر کے سب کے سامنے فوج کو بدنام کرنے کی ابتداء کی تھی۔ اور پھر انیس سو چودہ سے لے کر آج تک پاکستان میں انارکی پھیلا رکھی ہے۔

ہر روز انارکی میں اضافہ کر کے ملک کی معیشت کی تباہی میں اضافہ فرما رہے ہیں۔ اپنے مقصد سے اس قدر سنجیدہ اور مخلص ہیں کہ ہر صبح ملک کی تباہی کے نئے بیانیہ کے ساتھ قوم کو اپنا دیدار کراتے ہیں۔ ہر روز انارکی میں اضافہ کے لئیے نئی چال ، فوج کو بھی نئی گالیوں اور نئے الزامات کے ساتھ سے یاد کرتے ہیں۔ عمران خاں کو گولی کا نشانہ بنانے والے کی گولی اپنا ہدف بھول کر ٹانگ میں جا لگی تھی۔ مگر عمران خاں اپنے مقاصد کے ساتھ اسقدر سنجیدہ ہیں کہ زخمی ٹانگ کے ساتھ بھی ملک میں انارکی میں اضافہ اور فوج کو بدنام کرنا نہیں بھولے۔ اس لئیے تو عرض کیا ہے ، پاکستان میں اپنے منشور اور نصب العین کے ساتھ اتنا سنجیدہ اور مخلص شخص پیدا نہیں ہوا ہے ، جس قدر عمران خاں ہیں۔

چونکہ عمران خاں کا کلہ قائم ہے۔ اس لئیے پاکستان بھر میں کسی میں بھی اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ عمران خاں کے کام یا عمران خاں کی زبان کو لگام دے سکے۔ جب تک عمران خاں کی جسم میں جان ہے ، ہر روز ملک میں انارکی میں اضافہ ہوگا اور فوج کو بھی گالیوں کے ساتھ بدنام کیا جاتا رہے گا۔ موجودہ دور میں یہودیوں کا داماد ہونا سب سے اہم اور افضل عہدہ ہے۔فلسطینیوں کے راہنما یاسر عرفات اور اردن کے شاہ حسین کے بعد یہ عہدہ عمران کو حاصل ہے۔ ان دونوں کی کارکردگی کا انجام فلسطینیوں کی غزہ کی جیل ہے۔ عمران خاں زندہ باد ، عمران خاں زندہ باد۔