اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈ نہ ہونے کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراونڈ میں لینڈ نگ کی اجازت سے انکار کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 26 نومبر کے پی ٹی آئی جلسے کے لیے مشروط اجازت ہوگی، اسلام آباد کی حدود سے صرف خیبرپختونخواہ سے آنے والی ریلیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کے جلسے اور عوامی اجتماع ہر پابندی عائد ہے
ریلی کےلیے مشروط اجازت
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلیز کے لیے مشروط اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی چیئرمین اپنے دستخط سے 25 نومبرتک بیان حلفی جمع کروائیں، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ نہیں ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پریڈ گراؤنڈ ایک حساس جگہ ہے، پی ٹی آئی کی ریلی کومخصوص روٹس استعمال کرنا ہوں گے، کےپی کے سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹروے سے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پنجاب سےآنےوالےقافلےٹی چوک روات سےکورال تک پھرراولپنڈی جائیں گے، مری اورآزادکشمیرسے آنے والے قافلے کورال انٹرچینج سے پرانے ایئرپورٹ روڈ کی طرف جائیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ استعمال کرنےکی اجازت صرف ایک دن کی ہوگی، اگرکوئی بھی ناخوشگوارواقع پیش آیاتواجازت نامہ منسوخ ہوجائےگا۔
عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ، جی ایچ کیو کا جواب
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ لینڈنگ کی اجازت کے معاملے میں جی ایچ کیو کا جواب سامنے آگیا۔ آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر نے جواب دیا ہے کہ ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں، پریڈ گراؤنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے اس لیے آپ اجازت کے لیے سی ڈی اے یا حکومت سے رجوع کریں۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کو ریلی کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیش جاری کیا ہے تاہم انہیں ہیلی کاپٹر لینڈگ کی اجازت دینے سے بدستور انکار کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو 26 نومبر کے لیے جلسے کی مشروط اجازت دی جارہی ہے تاہم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ نگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تبصرہ لکھیے