ہوم << نیب کا نئے قانون کے تحت 25 سال پرانے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

نیب کا نئے قانون کے تحت 25 سال پرانے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت ہوگئی اور نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت پرانے مقدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

آصف زرداری کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔اُرسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ ریفرنس ،ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

نیب نے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کرلیا۔نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔