ہوم << کمپنیز کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ

کمپنیز کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ

کراچی: شہر قائد میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، کمپنیز نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔ شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپینیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔ نامور سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی ماہرین سمیت شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔