ہوم << ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35مزید فیصد اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کےمطابق دال ماش ایک روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے میں مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ دیگر کم ہو نے والی اشیاء میں ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 3.46 فیصد، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو شامل ہیں ۔