کراچی: سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران گوداموں میں رکھی گندم کی لاکھوں بوریاں بارش کی نذر ہوگئیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ جامشورو، خیرپور، نوشہرو فیروز اور جیکب آباد کے گوداموں میں رکھی گندم محفوظ نہ رہی.
جبکہ لاڑکانہ، سکھر، قمبر شھداد کوٹ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں میں بھی گندم خراب ہوگئی۔محکمہ خوراک نے بارشوں کے پیش نظر گندم کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، تمام اضلاع میں کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم خوراک کے قابل نہ رہی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت ہر سال سرکاری خزانے سے اربوں روپے کی گندم خریدتی ہے اور خریدی گئی گندم اسٹاک کرنے پر بھی کروڑوں روپے کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہوتے ہیں۔
تبصرہ لکھیے