راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں دو اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں.
موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا جبکہ ملڑی سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملڑی سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات جنوبی وزیرستان میں بطوربریگیڈیئر برگیڈکی کمانڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے آئی ایس آئی میں تعیناتی کے دوران افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات چین میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
تبصرہ لکھیے