ہوم << ریلوے کا گریڈ 20 کا افسر کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار

ریلوے کا گریڈ 20 کا افسر کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار

لاہور: ریلوے کے اعلی آفیسر کو ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا، ملزم نے بطور پی ڈی ریلوے لوکل پرچیز اور سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے تھے۔ملزم عدنان شافع جس نے گریڈ 20 میں ترقی پا کر بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر تقریباً چار کروڑ کا فراڈ کیا اور کنٹریکٹر سے ٹینڈرز کے عوض ٹھیکہ جات کہ مد میں دو ک دو کڑور روپے وصول کئے۔

بعد ازاں اپنے فرنٹ مین ریلوے ملازم عثمان جاوید و دیگر کی مدد سے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا اور کنٹریکٹر کی رقم ہضم کرنا چاہی مگر کنٹریکٹر خرم اقبال نے گذشتہ سال کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی جس پر مفصل انکوائری کے بعد ملزم عدنان شافع پر دسمبر 2021 میں مقدمہ نمبر 103/21 درج ہوا، محمکہ کی اندرونی انکوائری کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی کے انہی ٹھیکہ جات کی رقم ملزم عدنان شافع ہضم کر چکا ہے۔