ہوم << ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا، فواد چوہدری

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے جو الیکشن کمیشن نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے حکومت بہت خوش ہے.

کل حکومتی اتحاد نے 12 پریس کانفرنسز کیں، آج صبح سے بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اتنی عجلت میں فیصلہ دیا جس کا پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا، زیر التوا کیسز کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیسے ملاقات کرسکتے ہیں ، کل تحریک انصاف اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گا، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ حکومت کو ریفرنس بھجوائے، پہلے فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکے ہیں وہ کیسے فیصلے پر دستخط کرسکتے ہیں؟ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، آپ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی نہیں لگا سکتے۔