ہوم << چوہدری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ لگ رہا ہے، رہنما ق لیگ مونس الہٰی

چوہدری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ لگ رہا ہے، رہنما ق لیگ مونس الہٰی

لاہور: ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہاتھا۔ رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں میں کہا ہے کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی.

انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔مونس الہٰی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں .

لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔جس پر مونس الہٰی نے جواب دیا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے۔ رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔