ہوم << عمران خان سے مونس اورحسین الہی کی ملاقات

عمران خان سے مونس اورحسین الہی کی ملاقات

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے (ق) لیگ کے رہنماؤں مونس الہٰی اورحسین الہٰی نے ملاقات کی۔ لاہور میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ پرگزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنماؤں مونس الہٰی اورحسین الہٰی نے عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مونس الہٰی نے عمران خان کو پی ٹی آئی اور(ق) لیگ کی تیاریوں اورحکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوئی انتظامی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔ پارلیمانی قوت اور اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔