ہوم << عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ

عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہوگئے جن کا مقصد عمران خان کا ریکارڈ کرایا گیا ویڈیو پیغام حاصل کرنا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ جلسے میں ایک طرف عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو موبائل فونز چوری کرلیے گئے۔

شبہاز گل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ جلسے کے لیے عمران خان کے جلسہ گاہ میں روانگی کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے، جو ویڈیو بیان عمران خان نے ریکارڈ کرایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملنے والا۔