اردگان،ہمارے کپتان اور کورونا وائرس - حافظ نعیم

وزیر اعظم صاحب!میں آپ کی رعایہ کا ادنی سا فرد آپ سے کچھ کہنا چاہتاہوں,دیکھیں آپ جب اقتدار میں آئے تو آپ نے وطن عزیز کو غیر مستحکم حالت میں پایا,ہاں ہماری معیشت بیرونی قرضوں میں ڈوبی ہوئی تھی کوئی سہارا نہ تھا,پھر آپ آئے ہمیں کچھ امیدیں حاصل ہوئیں کہ آپ کچھ کر دکھاؤ گے,مادر ملت کو قرض کی بٹھی سے نکالو گے لیکن کیا ہوگیا کہ آپ اپنے ہی وعدوں سے منحرف ہوگئے.

آپ نے کہا بیرونی قرضے نہیں لوں گا پر آپ نے آئی ایم ایف کے دروازے پر بھیک کے ہاتھ بڑھا دیئے,ڈوبتی معیشت کو اور ڈبو دیا,مہنگائی,بیروزگاری کا طوفان لا کھڑا کردیا,غریب غریب تر اور امیر امیر تر بن گیا,انصاف کے جنازے نکالے گئے,ٹیکس پر ٹیکس بڑھادی گئی لیکن آپ کے منہ سے ماسوائے "گھبرانا نہیں" کے کچھ نہیں نکلا,میں گھبراؤں نہیں تو کہاں جاؤں مجھ سے میری روزی روٹی چھین لی گئی فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا لیکن پھر بھی صبر کیا,آج جبکہ کورونا وائرس کی صورت میں آفت سماوی انسانیت پر ٹوٹ پڑی ہے,دنیا والے دنیا سے کٹ چکے ہیں,افراتفری کی حالت پھیل چکی ہے مجھے صحت کا نظام درہم برہم نظر آتا ہے,اسپتالوں میں وینٹیلیٹرز نہیں.

وزیر اعظم صاحب....!طیب اردگان ہی کو دیکھ لیں اگر ہوسکے تو ان سے کچھ سیکھ لینا,کچھ حاصل کرلینا,کچھ حمیت,کچھ غیرت, ان کو تو آپ سے بھی زیادہ ڈوپتی معیشت ملی تھی لیکن انہوں نے کھوکھلی تقریروں کے بجائے عملی کردار سے مخالفوں کو جواب دینا پسند سمجھا, میرے کپتان.!ان کے کردار سے تو ان کے دشمن بھی دوست ہوگئے ایک آپ ہیں کہ آپ سے اپنے نہیں سنبھالے جا رہے ہیں.
میرے کپتان.....!

ان کو امت مسلمہ کے لیڈر کے خطاب سے نوازا گیا لیکن ایک آپ ہیں کہ آپ کی کوئی سمت ہی متعین نہیں ہو پا رہی,آج چونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا جارہا تھا آپ نے لاک ڈاؤن سے انکار کردیا وہ تو خیر ہوئی کے صوبہ سندھ نے پہل کی تو باقی صوبہ جات نے بھی لاک ڈاؤن کردیا,اور تو اور آپ کے نزدیک لاک ڈاؤن کی تعریف کچھ اور آپ کے حواریوں کے نزدیک کچھ اور ہے

میرے کپتان.....!
وہ نہ صرف ترکی بلکہ پورے عالم اسلام کے مظلوموں کی آواز بنا....اور ایک آپ ہیں کہ آپ سے صرف پاکستان نہیں سنبھالا جا رہا,خان صاحب آج اقتدار آپ کو حاصل ہے کل کا کسی کو علم نہیں کچھ کرنا ہے تو آج کریں اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں....جو وعدے آپنے عوام سے کئے تھے وہ پورے کریں,اور ایک قوم بن کر اس وائرس کا مقابلہ کریں,سب کو ساتھ لیکر چلیں اور ہاں ان تمام کوتاہیوں سے کچھ سیکھ کر میرے وطن کے لئے کچھ کر کے جانا..

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com