ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا اظہارِ تعزیت

میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کا متمنی ہوں: میولود چاوش اولو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ضلع وان میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کا متمنی ہوں۔ یہ بات بھی ہمارے لئے باعثِ اطمینان ہے کہ سب زلزلہ زدگان کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔اللہ ہمارے ملک و ملت کو ہر طرح کی آفت سے محفوظ فرمائے۔

ٹیگز