آسٹریلیا ، آزادی اظہار رائے اور قانون - نعمان خان مروت

اپنی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان میں شروع سے ہی صحافتی آزادی حکومتوں کے آنکھوں میں چبھتی رہی یے۔ چاہے وہ جمہوری دور ہو یا کسی ڈکٹیٹر کی حکومت، سب نے ہی کسی نہ کسی شکل میں اس حوالے سے خدشات ظاہر کئے ہیں۔ عموما آ زادی آظہار کو دبانے کے لئے سخت قانون سازی کا سہارا لیا گیا۔ان قوانین کی تاریخ پرانی ہے مگر پاکستان میں اسکا آغاز سیفٹی ایکٹ نامی قانون لاکر کیا گیا۔

آزادی اظہاراور صحافتی پاپندیوں کی نئی شکل آج کل پاکستان میں غیر اعلانیہ سنسر شپ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ اس پر اکثر گفتگو اور لکھا گیا ہے۔
مگر جہاں اج کل آزادی اظہار پر لگی قدغنوں اور پابندیاں لگائی جا رہی ہیں اور بیش تر صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں وہی ترقی یافتہ ممالک اور حکومتیں بھی ان معاملات میں الجھی نظر آتی ہیں ۔ حالیہ مثال آسٹریلیا کی ہے جہاں متعدد بڑے اخبارات و رسائل ان دنوں آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ جس کا آغاز تو روا سال جون میں ہوا جب مقامی پولیس کی جانب سے دارالحکومت کینبرا میں واقع نیوز دفتر اور بعد ازاں سڈنی میں آسٹریلیائی نشریاتی کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹراور ایک صحافی کے گھر پر چھاپے کے بعد ہوا ۔ حکومت اور صحافتی اداروں کے درمیان اس کشیدگی کا آغاز تب ہوا جب روزنامہ ہیرالڈ سن نےآسٹریلوی اسپیشل فورس کے افغانستان میں مردوں اور بچوں کے قتل کے واقعات کی تفصیل شائع کی۔ آسٹریلوی حکومت اب تک اطلاعات کی رسائی اور ابلاغ کے حوالے سے 22 بار قانون سازی کر چکی ہے۔ حکو کی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ وہ آزادی اظہار کے لئے کوشاں ہے مگر وہ خفیہ اطلاعات کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

ایسی آراء اور معلومات کی فراوانی نہیں چاہتے جو ہماری ثقافتی اقدار کے منافی ہو۔ اس سلسے میں جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ صحافتی تنظیموں کا اتحاد اور یکجہتی ہے جس کی مثال پاکستان میں کم ہی ملتی ہے۔احتجاج اور کشیدگی کو اس وقت بین الاقوامی میڈیا میں پزیرائی ملی جب پیر کے روز آسٹریلیا کے تمام بڑے اخبارات و رسائل نے بطور احتجاج پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیااوربڑے نشریاتی اداروں پر پرائم ٹائم دورانئے میں بلیک آئوٹ چھایا رہا۔ ملک کے بڑے اخبارات نے لکھا لکھا ''ایسی صورت میں جب حکومت آپ سے سچ بولنے کا حق چھین لیا جائے تب وہ کیا شائع کرسکتے ہیں؟ ایسی صورت حال میں جب اخبارات کی اشاعت غیر معمولی صورت حال سے گزر رہی ہو ایسے میں عوام اوراطلاعاتی اداروں میں ایک گو مگو کی سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ عوام اپنی حکومت کے حوالوں سے اپنے سوالات کے جوابات سے محروم ہو جاتی ہے۔ ایسی ممالک جہاں جمہوریت ایک عرصے سے ہو وہاں ایسی صورت حال غیر معمولی صورت حال کو پیدا کرتی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب چرچہ رہا اور آسٹریلوی حکومت کے ان اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دنیا بھر کے صحافیوں، قانون دانوں اور تجزیہ کاروں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیاہے۔