میرا ڈیپریشن کیسے دور ہوا؟ - خواجہ فہد اقبال

ڈیپریشن! ڈیپریشن! ڈیپریشن! ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کل گویا ہر دوسرا شخص ڈیپریشن کی کسی نہ کسی شکل میں مبتلا ہے۔ فیسبک پر میرے احباب جو کچھ پوسٹ کرتے رہتے ہیں، اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ مسئلہ اب بہت بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

میں نے اس مسئلے پر کافی غور کیا اور مجھ پر انکشاف ہوا کہ میری زندگی کا ہر وہ مرحلے جب میں افسردگی اور یاسیت کا شکار تھا، اس وقت میں صرف اپنی ذات پر فوکس کئے ہوئے تھا۔ جب میری ہر سوچ اور عمل کا محور صرف "میں" تھا۔ پھر جب میں نے دوسروں کے لئے کچھ کیا تو میری ساری افسردگی اور یاسیت دھند کی طرح چھٹتی چلی گئی۔ مجھے ایسی خوشی اور مسرت نصیب ہوئی جو میرے لئے محض خواب بن کر رہ گئی تھی۔ دوسروں کے لئے کچھ کرنا!! مجھے اس نسخہ کیمیا سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ٹیگز